تازہ ترین

مزید خبرں

30 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

مڈل اسکول گامگلی میں اسا تذہ اوروالدین کی میٹنگ 

زاہد ملک
 
مہور//زون مہور کے گورنمنٹ مڈل اسکول گامگلی میں ہفتہ کے روز اساتذہ اور والدین کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی۔ میٹنگ زیر قیادت اسکول کے ہیڈ ماسٹر محمد فاروق ملک کی قیادت میں ہوئی جس میںطلبا ء کو درپیش مشکلات کے بارے میں غور و خوص کیا گیاجن میں بچوں کو  روزانہ اسکول بھیجنا اور پڑھائی شامل ہے۔اسکول کے عملہ نے والدین کو آگاہ کیا کہ وہ اپنے بچوں کو روزانہ اسکول بھیجیں تاکہ بچے پوری طرح سے درس لے سکے۔میٹنگ میں کافی تعداد میں بچوں کے والدین نے شمولیت کی۔
 
 

انجمن اردو صحافت کے صوبائی سیکرٹری کوصدمہ، دادی انتقال کر گئیں

گندوہ //انجمن اردو صحافت کے صوبائی سیکریٹری و روزنامہ اڑان کے نامہ نگار اشتیاق ملک بھلیسی کی دادی فاطمہ بیگم زوجہ مرحوم غلام رسول کا مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔وہ 85 برس کی تھی۔ مرحومہ ایک نیک سیرت خاتون ہونے کے ساتھ ساتھ خوش مزاج و بلند کردار کی مالک تھیں۔ ان کی نماز جنازہ اپنے آبائی قبرستان واقع تلوگڑہ بھلیسہ میں مہتمم مدرسہ غنیتہ العلوم اخیار پور الحاج برہان الحق القادری غنی پوری نے پڑھائی۔ مرحومہ کی وفات پر کئی سیاسی و سماجی شخصیات نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندان کے تعزیت کی ہے۔ اپنے الگ الگ تعزیتی پیغام میں سابق وزیر غلام محمد سروڑی، سابق وزیر محمد شریف نیاز، کانگریس رہنما غلام مصطفٰی بٹ، سابق ایم ایل اے بھدرواہ دلیپ سنگھ پریہار، سابق ایم ایل سی و نائب صدر ضلع نیشنل کانفرنس محمد اقبال بٹ،چیئرمین ایجوکیشنل اینوائرمنٹل سوشل سپورٹس و کلچرل سوسائٹی بھلیسہ محمد ایوب زرگر نے مرحومہ فاطمہ بیگم کی وفات پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کی ایصال ثواب کیلئے مغفرت کی دعا کی ہے۔
 
 

رام بن میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ کاری پروگرام شروع

رام بن//ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن نے ضلع کے حج کے عازمین کے لئے ٹیکہ کاری کا شیڈول جاری کیا ۔شیڈول کے مطابق تحصیل رام بن اور راج گڑھ کے حج عازمین ٹیکہ کاری کیلئے ضلع ہسپتال رام بن جب کہ تحصیل پوگل پرستان کے عازمین پرائمری ہیلتھ سینٹر اکھڑال، اسی طرح گول کے عازمین سب ضلع ہسپتال گول اور تحصیل بانہال اور کھڑی کے عازمین ایمر جنسی ہسپتال بانہال میں 4جولائی 2019 کو ٹیکہ کاری کیلئے حاضر ہوں۔
 
 
 

ڈپٹی کمشنر رام بن نے شاہراہ پر لنگروں کا معائنہ کیا 

رام بن //ڈپٹی کمشنر رام بن شوکت اعجاز بٹ نے ایس ایس پی رام انیتا شرما اور ایس ایس پی ٹریفک جے ایس جوہر کے ہمراہ امرناتھ یاتراکیلئے لگائے گئے لنگروں کا معائنہ کیا ۔ اس دوران دیگر افسران بھی موجو دتھے ۔ڈپٹی کمشنر نے لنگروں کے انتظامات کا جائزہ لیا اور ساتھ میں سیکورٹی ، صفائی ستھرائی ، پانی ، بجلی اور صحت سے متعلق کئے گئے اقدامات کا معائنہ بھی کیا ۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ یاتریوں کیلئے ہر طرح کی سہولیات کو یقینی بنائیں تاکہ انہیں کسی طرح کی مشکل پیش نہ آئے ۔ انہوں نے لنگرکے منیجروں سے کہاکہ وہ طے شدہ معیار پر عمل پیرا رہیں اور بہتر سے بہتر خدمات فراہم کریں ۔ انہوں نے فوڈ سیفٹی افسر سے کہاکہ یاتریوں کیلئے معیاری اور صحت مند کھانافراہم کرنے کو یقینی بنایاجائے ۔انہوں نے کہاکہ ضلع انتظامیہ کی طرف سے یاتریوں کیلئے ہر طرح کے انتظامات کئے گئے ہیں ۔ان کاکہناتھاکہ اس حوالے سے ہیلپ لائن اور شاہراہ پر کنٹرول روم قائم کئے گئے ہیں جبکہ دیگر طرح کی خدمات بھی میسر ہیں ۔انہوں نے شاہراہ کی تعمیرکررہی ایجنسیوں کو ہدایت دی کہ وہ روڈ کی مرمت کریں ۔
 
 

ٹیچر ز فیڈریشن یونٹ ڈوڈہ کی ڈپٹی کمشنر سے ملاقات 

ڈوڈہ //آل جموں وکشمیر اور لداخ ٹیچرز فیڈریشن یونٹ ڈوڈہ نے ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ ڈاکٹر ساگر ڈوئیفوڈ سے ملاقات کرکے تعلیمی معاملات پر ان کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔یہاں جاری پریس ریلیز کے مطابق اساتذہ نے ڈپٹی کمشنر کی طرف سے شعبہ تعلیم پر توجہ دیئے جانے کی سراہنا کرتے ہوئے کہاکہ ان کی وجہ سے ضلع میں اس شعبے میں نمایاں تبدیلی رونماہوئی ہے ۔ وفد میں یونٹ کے ریاستی سیکریٹری نیرج شرما،موہن سنگھ پریہار ضلع صدر، بلونت سنگھ نائب صدر، سنجے شرماضلع سیکریٹری ، پپو شرما کیشر، ڈاکٹر امت زونل صدر بھالہ ، کلجیت سنگھ زونل صدر بھاگواہ ، سنیل کمار زونل صدر گندو ، جگل کشور زونل سیکریٹری گندو، ستیش کمار ، سنجے کمار اور سندیپ کمار بھی شامل تھے ۔ اس دوران ڈپٹی کمشنر نے اساتذہ کو ہر طرح کے تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہاکہ سکولوں میں تعلیمی نظام کو مزید بہتر بنانے کے اقدامات کئے جائیں ۔
 
 

مغل شاہراہ حادثے پر دکھ کا اظہار

سرنکوٹ //مغل شاہراہ پر پیش آئے حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے سرنکوٹ کے سماجی کارکن سید تعارف حسین جعفری نے کہاکہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں لواحقین کے ساتھ برابر کے شریک ہیں اور زخمیوں کی جلد سے جلد صحت یابی کیلئے دعا کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ اس حادثے پر انتظامیہ کو لاپرواہی برتنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لانی چاہئے اور متاثرہ کنبوں کے ساتھ انصاف کیاجائے ۔ انہوں نے کہاکہ ایک ہی دن میں سرنکوٹ میں گیارہ نعشیں لائی گئی ہیں جو بہت ہی صدمہ والی بات ہے اور اس سانحہ کو بھلاکر بھی نہیں بھلایاجاسکے گا۔
 
 

 کھڑی میںفوج نے گجر بکر وال بچوںکیلئے عارضی اسکول کی شروعات کی 

 رام بن//موسم گرما میں گجر بکر وال بچوں کو پہاڑی علاقوںکی طرف رخ کرنے میں اور انکے گزر بسر میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کیلئے بھاتی فوج نے ضلع رام بن کی تحصیل کھڑی کے موری اور واومال گائوں میں گجر بکر وال بچوں کیلئے ایک عارضی اسکول کی شروعات کی۔بچوں میں کتابیں اور سٹیشنری بھی تقسیم کی گئی اور اس دوران طلباء کو مڈ ڈے میل بھی فراہم ہوگا ۔اسکول کی شروعات کا مقصد سماج کے تمام طبقات اور فوج کے درمیان گہرے تعلقات کا پیدا کرنا، آپسی دوری کو ختم کرنا اور تعلیم کی اہمیت پر روشناس کرنا تھا۔ ضلع رام بن میںاس قسم کے پر وگراموں سے عوام پر قومی یکجہتی پر اثر ڈالا ۔ عوام اور بچوں نے فوج کی اس پہل کو سراہا۔