تازہ ترین

قبائلی ڈیلی گیشن امت شاہ سے ملاقی

طبقے کی بہبودی کا جائزہ لیا

28 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیو ڈسک
سرینگر// مرکزی وزیر داخلہ نے قبائلی طبقے کے ایک ڈیلی گیشن سے بھی ملاقات کی اور اس طبقے کی بہبودی کیلئے کئے جا رہے اقدامات کا جائیزہ لیا ۔ مرکزی وزیر داخلہ نے قبائلی طبقے کے ممبران سے کہا کہ وہ ریاست میں جاری تمام بہبودی کی سکیموں بالخصوص قبائلی آبادی کیلئے ترتیب دی گئی سکیموں سے فائدہ اٹھائیں ۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے قبائلی طبقے سے تعلق رکھنے والے لوگوں کیلئے خصوصی ترقیاتی اقدامات ترتیب دئیے ہیں ۔ انہوں نے محکمہ قبائلی امور سے کہا کہ وہ اُن تمام سکیموں کو ریاست کے دور دراز علاقوں میں رہنے والے لوگوں تک پہنچائیں جو اس طبقے کیلئے تشکیل دی گئی ہیں ۔ امت شاہ نے دیگر ریاستوں کی طرز پر ریاست جموں کشمیر میں رہایش پذیر قبائلی آبادی کیلئے بھی اُسی طرز کا بجٹ ترتیب دینے کی ہدایت دی ۔