تازہ ترین

مڈل سکول ڈھوک کو محفوظ مقام پر منتقل کر نے کا مطالبہ

28 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

طارق شال
تھنہ منڈی //تحصیل تھنہ منڈی کی پنچایت ڈھوک کی عوام نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ گور نمنٹ مڈل سکول ڈھوک کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے ۔مقامی لوگوں نے کہاکہ مذکورہ مڈل سکول ہسپلوٹ تا ڈھوک سڑک کی تعمیر کی وجہ سے متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ علاقہ میں تعمیر کی جارہی سڑک مڈل سکول کی عمارت کے قریب سے گزر رہی ہے جس کی وجہ سے عمارت کس بھی وقت منہدم ہو سکتی ہے ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ گور نمنٹ مڈل سکول ڈھوک میں اس وقت 120سے زائد طلباء زیر تعلیم ہیں جبکہ سکول کو کسی بھی طرح کے نقصان کی صورت میں بچوں کی تعلیم متاثر ہو سکتی ہے ۔اس سلسلہ میں حالیہ دنوں میں علا قہ کا ایک وفد ایس ڈی ایم تھنہ منڈی سے بھی ملا قی ہو ا تھا جس کے دوران انہوں نے مذکورہ سکول کو محفوظ مقام پر منتقل کر نے کا مطالبہ کیا تھا ۔ایس ڈی ایم نے عوامی مانگ کو بغور سننے کے بعد یقین دلایا تھا کہ اس سلسلہ میں ٹھوس اقدامات اٹھا ئے جائینگے ۔