تازہ ترین

موٹر سائیکلوں میں آپسی تصادم ،2شدید زخمی

28 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

جاوید اقبال
مینڈھر //مینڈھر کے سخی میدان علاقہ میں دو موٹر سائیکلوںکے مابین ہو ئے آپسی تصادم میں 2افراد شدید زخمی ہو گئے ۔حادثے کے بعد مقامی لوگوں نے دونوں زخمیوں کو سب ضلع ہسپتال مینڈھر منتقل کیا جہاں پر ابتدائی علاج معالجہ کے بعد دونوں زخمیوں کو ضلع ہسپتال راجوری ریفر کر دیا گیا ۔ان خمیوں کی شناخت ایس پی او سرفراز احمد ولد ستر دین عمر 28سال اور عاطف علی ولد محمد عزیز عمر 20سال سکنہ منکوٹ کے طور پر ہوئی ہے ۔عینی شاہدین کے مطابق دونوں موٹرسائیکل سوار اس قدر تیز رفتاری میں تھے کہ وہ اپنے اپنے موٹر سائیکلوں پر قابو ہی نہیں کر سکے ۔ اس ضمن میں بی ایم اور مینڈھر ڈاکٹر پرویز خان نے بتا یا کہ دونوں زخمیوں کو ابتدائی علا ج معالجہ کے بعد راجوری ہسپتال ریفر کر دیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سرفراز احمد کی حالت شدید ہے لیکن دوسرا نوجوان خطرے سے باہر ہے ۔مینڈھر پولیس نے ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔