تازہ ترین

وسطی کشمیر میں ٹریکٹر اُلٹنے سے شہری جاں بحق، دوسرا زخمی

26 جون 2019 (44 : 10 AM)   
(      )

عظمیِ نیوز ڈیسک

سرینگر/وسطی کشمیر کے ضلع گاندر بل میں بدھ کو ایک ٹریکٹر اُلٹنے سے ایک شہری جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب گنڈ کنگن میں ایک ٹریکٹر سڑک پر اُلٹ گیا۔

ذرائع کے مطابق اس کے نیچے ٹریکٹر کا ڈرائیور اور اس پر سوار دوسرا شہری آگیا جنہیں زخمی حالت میں نکالا گیا۔

  ڈرائیور 28سالہ ریاض احمد بٹ بعد میں زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا جبکہ 24سالہ مظفر احمد لون کا علاج جاری ہے۔