ترال کے جنگل میں فورسز اور جنگجوئوں کے مابین گولیوں کا تبادلہ

26 جون 2019 (46 : 08 AM)   
(      )

عظمیِ نیوز ڈیسک

سرینگر/جنوبی کشمیر میں ترال کے جنگلی علاقے میں بدھ کی صبح فورسز اور جنگجوئوں کے مابین معرکہ آرائی کا آغاز ہوگیا۔

یہ معرکہ برین پتھری نامی جنگلی علاقے میں فورسز داخل ہونے کے بعد شروع ہوگیا۔

خبر رساں ایجنسی جی این ایس کے مطابق فوج، سی آر پی ایف اور ایس او جی اہلکاروں کی ایک مشترکہ ٹیم نے مذکورہ علاقے کو محاصرے میں لیکر جونہی تلاشی شروع کی تو چھپے جنگجوئوں نے اہلکاروں پر گولیاں چلائیں جس کے بعد یہاں معرکے کا آغاز ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ابتدائی طور گولیوں کے تبادلے کے بعد جنگجوئوں کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور آپریشن جاری ہے۔

 

تازہ ترین