تازہ ترین

سنٹرل جیل میں قیدی کی حالت تشویشناک:صحرائی

انسانی حقوق کے اداروں سے مداخلت کی اپیل

26 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیو ڈسک
سرینگر// تحریک حریت چیئرمین محمد اشرف صحرائی نے سجاد احمد بٹ ولد حاجی غلام حسن بٹ ساکن ناگام چاڈورہ کی سینٹرل جیل میں صحت بگڑنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جیل انتظامیہ کی اسیران کے تئیں لاپرواہی برتنا افسوسناک ہے۔ایک بیان میں صحرائی نے کہا کہ انتظامیہ جیل مینول کے مطابق قیدیوں کو سہولیات فراہم نہیں کررہی ہے ۔انہوںنے کہا کہ سجاد احمد بٹ گزشتہ چار سال سے ایک بے بنیاد کیس میں سینٹرل جیل میں بند ہیں اورموصوف کان کی تکلیف میں مبتلا ہواہے لیکن انتظامیہ نے وقت پر مناسب طبی امداد فراہم کرنے میں لاپرواہی برتی اور بار بار انتظامیہ کی توجہ دلانے کے باوجود اُن کا خاطر خواہ علاج نہیں کیا گیا ۔صحرائی کے مطابق بروقت علاج نہ ملنے کی وجہ سے موصوف کے درد میں شدید اضافہ ہوااور آج موصوف کے کان کو مہلک بیماری میں مبتلا ہونے کا خطرہ لاحق ہواہے،اِس کے باوجود اس کا علاج نہیں کروایا جاتاہے ۔انہوں نے انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کی کہ وہ قیدیوں کی حالت زار کا نوٹس لیں ۔