تازہ ترین

محمد مرسی ہلاکت کی تحقیقات لازمی:بار

عالمی اداروں کے مطالبہ کی حمایت

26 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیو ڈسک
سرینگر//جموں کشمیر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے مصر کے سابق صدر محمد مرسی کی پُراسرارہلاکت کے سلسلے میںتحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔بار نے اس سلسلے میں انٹرنیشنل لائرس ایسوسی ایشن اور یونائٹڈ ہیومن رائٹس کونسل جنیوا کے اس مطالبہ کی حمایت کی ہے کہ اس بات کا پتہ لگایا جائے کہ محمد مرسی کی موت کن حالات میں ہوئی۔ ایک میٹنگ میں بار نے کہا ہے کہ سابق صدر کی موت اُس وقت ہوئی جب وہ حراست میں تھے اسلئے یہ واضح طور پر زیر حراست ہلاکت ہے،نہ صرف اُس ملک کے مقامی قانون بلکہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق بھی ایک بہت بڑا جرم ہے۔بار کے مطابق اس ہلاکت کے سلسلے میں کسی عالمی ادارے سے تحقیقات کرانا لازمی ہے تاکہ مجرموں کو سزا دی جاسکے۔