شرنارتھی انٹللیکچول فورم ورکنگ کمیٹی کااجلاس منعقد

26 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

کدھ//آل جموں وکشمیر پی او کے کے1947 شرنارتھی انٹللیکچول فورم کی ورکنگ کمیٹی کاایک اجلاس بمقام کدھ فورم کے صدر سردار امریک سنگھ ایڈوکیٹ کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں شرنارتھی عوام اور جموں وکشمیر کے سکھ عوام کو درپیش مسائل پر غور وخوض کیاگیا۔ میٹنگ میںجموں وکشمیر کے سکھوں کو مینارٹی سٹیٹس دیئے جانے کا مطالبہ کیا گیا۔مقررین نے 1947ء کے شرنارتھیوں کے حق میں25 لاکھ ایکس گریشا گرانٹ کی بقایہ رقم ایک ہی قسط میں واگذار کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ آنند میرج ایکٹ کو تمام ہندوستان میں لاگو کیاگیاہے جس کو ریاست جموں وکشمیر میں بھی فوری طورپر لاگو کیاجائے ۔انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کی24اسمبلی سیٹیوںمیں18اسمبلی سیٹیں 1947 کے شرنارتھویں کے لئے مخصوص کی جائیں اور اسمبلی سیٹیوں کی حد بندی کی جائے ۔انہوں نے کہاکہ اسمبلی حلقہ جات سکھوں کیلئے ریزرو رکھی جائیں جن میں سے 3صوبہ جموں اور ایک صوبہ کشمیر میں ہو۔ انہوں نے کہاکہ سکھوں کو اسمبلی ،کابینہ اور پبلک سروس کمیشن میں بھی نمائندگی دی جائے ۔ انہوں نے کہاکہ یہ مطالبات گورنر کے نوٹس میں لائے جائیں گے۔

تازہ ترین