ڈی جی یوتھ سروسز سپورٹس کی کشتواڑ عملے کیساتھ میٹنگ

درابشالہ زون کے سالانہ میں والی بال کورٹ کا افتتاح

26 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

عاصف بٹ
کشتواڑ// ضلع کشتواڑ میں یوتھ سروسز و سپورٹس کے عملے کا اجلاس ڈائریکٹر جنرل یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس جموں و کشمیر کی زیر صدارت منی سیکرٹریٹ کے کانفرنس ہال کشتواڑ میں منعقد ہوا ۔ڈائریکٹر جنرل یوتھ سروس اینڈ سپورٹس ڈاکٹر سلیم الرحمن و ضلع یوتھ سروس سپورٹس کشتواڑ کے افسر جعفر حسین شیخ نے ملازمین کے ساتھ بات چیت کی اوران کے مطالبات سنے۔ گیمز فنڈ کے انچارج جاوید اقبال نے ڈی جی یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس نے تفصیلی رپورٹ ڈی جی کو دی۔ ضلع کشتواڑ کے تمام 7 زونوں کے گورنمنٹ و پرائیوٹ اسکولوں کے سالانہ کھیلوں فنڈ لگ بھگ 7لاکھ کے قریب آنے چاہئیں لیکن 2.5 لاکھ رقم ہی جمع کی جاتی ہے جس کے سبب ہم کوچنگ کورسوں اور ٹورنامنٹ کے دوران کھلاڑیوں کو سہولیات فراہم نہیں کرپاتے ہیں۔انہوں نے ڈی جی سے درخواست کی کہ وہ ذاتی طور پر مداخلت کریں۔ چیئرمین نے تمام مطالبات کو پورا کرنے کا انہیں یقین دلایا۔ ڈی جی نے کہ ہمارا محکمہ واحد ایسا محکمہ ہے جو تمام محکموں کے ساتھ جڑا ہے کیونکہ ہمارے تعاون کے بغیر کسی بھی قسم کی سرگرمی ممکن نہیں۔ ڈائریکٹر جنرل یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس نے کشتواڑ کے پندرہ اسکولوں کیلئے باسکٹ بال ،والی بال و دیگر کورٹ دینے کا اعلان کیا جبکہ انہوں نے درابشالہ کے سالانہ گاوں میں والی بال کورٹ کا بھی افتتاح کیا۔انہوں نے ملازمین پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی پوری کوشش کریں تاکہ ہمارے طالب علموں کو قومی و بین الاقوامی سطح پر کھیلوں میں حصہ لینے میں مدد ملے۔ انہوں نے اجلاس میں شامل تمام ملازمین سے کہا کہ وہ سچائی کی عادات اور اچھے اعمال کے عزم کو فروغ دینے اور تمام شعبوں میںسو فیصد کامیابی حاصل کرنے کے لئے ایماندارانہ طور پر کام پر توجہ دیں۔ ملازمین نے ڈائریکٹر جنرل کا شکریہ ادا کیا۔
 

تازہ ترین