تازہ ترین

سونہ مرگ میں صفائی مہم شروع

26 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

غلام نبی رینہ
کنگن//سونہ مرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے بالہ تل، نلہ گراٹھ، بال تل بیس کیمپ، شتکڑی سونہ مرگ میں صفائی مہم شروع کی ہے تاکہ سونہ مرگ اور اس کے آس پاس کے دیہات کو گندگی سے صاف رکھا جائے ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گاندربل جن کے پاس سونہ مرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا اضافی چارج بھی ہے، نے اسسٹنٹ ایگزیکٹیو افسر ظہور احمد شیخ کے ہمراہ ایس ڈی اے آفس سے ہری جھنڈی دکھا کر صفائی مہم کا آغاز کیا۔ صفائی مہم میں اسکولی بچوںاور اتھارٹی کے ملازمین نے بھی حصہ لیا۔ اسکولی بچوں نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈاُٹھارکھے تھے جن پر سونہ مرگ صاف رکھوجیسے نعرے درج تھے۔ سونہ مرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے مرکبانوں، ہوٹل والوں اور دوکانداروں سے کہا ہے کہ وہ سڑکوں اور دیگر جگہوں پر گندگی نہ ڈالیں بلکہ اتھارٹی کی جانب سے مختلف مقامات پر دستیاب کوڑے دانوں کا استعمال کریں۔