تازہ ترین

مزید خبرں

26 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

آرینز گروپ آف کالجز اورآنند کمار کے درمیان معاہدہ

جموں//آرینز گروپ آف کالجز ،راجپورہ، چندی گڑھ کی جانب سے منعقدہ سکالرشپ میلہ میں نامور میتھ مٹشن اور سُپر 30 شہرت یافتہ آنند کمار نے شرکت کی۔گروپ کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق انہوں نے  ملک کے متعددحصوں کے ذہین اور ضرورتمند طلاب کی نشاندہی اور مدد کرنے کے لئے آرئینز کے ساتھ اشتراک کیا ہے۔آنند کمار نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں بہار کے ضرورت مند، ذہین اور مستحق طلاب کو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے میں مدد کیلئے آرئینز کے ساتھ اشتراک کرنے میں مسرت ہوئی ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہر ایک طلاب علم آئی آئی ٹی میں داخلہ نہیں لے سکتا ہے اور دیگر متعدد نجی تعلیمی اداروںمیں بھاری فیس ادا کرنے کی سکت نہیں رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آرئینز بہار کے طلاب کو اپنے اعلیٰ تعلیمی خواب پورا کرنے کیلئیمالی طور سے مدد کرکے قابل ستائش کام انجام دے رہے ہیں۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ سپُر 30شہرت یافتہ آنند کمار آجکل رہتک روشن کی آنے والی فلم ’’ سُپر۔30‘‘کی وجہ سے سرخیوں میں ہے۔
 
           

ست شرما کا وارڈ نمبر 35 میں میکڈم بچھانے کے کام کا افتتاح 

جموں //سابقہ وزیر و ایم ایل اے ست شرما نے جموں ویسٹ اسمبلی حلقہ کے وارڈ نمبر 35 میں امبا تھیٹر کے نزدیک سڑک پر میکڈم بچھانے کے کام کا افتتاح کیا۔انکے ہمراہ محکمہ تعمیرات عامہ کے اہلکار ، وارڈ نمبر 35  کے کارپوریٹر یش پال شرما ،بی جے پی کے ریاستی سیکرٹری پردمن سنگھ ،بی جے پی کے ضلع صدر ایودھیا گپتا،مقامی لوگ اور علاقہ کے سیاسی و سماجی کارکن بھی تھے۔اس کام کی تکمیل پر 1.22 کروڑ روپے لاگت کا تخمینہ ہے۔اس موقعہ پر اپنے خطاب میں ست شرما نے کہا کہ بی جے پی اپنے بنیادی اصولوں  سب کا ساتھ ،سب کا وکاس کا ہمیشہ سے ہی وعدہ بند رہاہے اور لوگوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرکے انکے طرز زندگی میں بہتری لاکر جموں ویسٹ حلقہ کو ایک ماڈل حلقہ بنانے کی کو ششیں کی جا رہی ہیں۔انہوں نے دیگر لوگوں کے ہمراہ علاقہ کا بھی دورہ کیا اور علاقہ کے باشندوں سے کام کے معیار پر نگاہ رکھنے کی اپیل کی اور اگر کوئی تفاوت پائی جاتی ہے ،تو اس مدعے کا اٹھایا جائے۔اس موقعہ پر کارپوریٹر یش پال شرما نے کہا کہ علاقہ میں بیشتر سڑکیں بشمول اندرونی سڑکوں کا کام مکمل کیا گیا ہے۔انہوںنے لوگوں کو یقین دلایا کہ انکے دیگر مطالبات کو متعلقہ حکام کے ساتھ ازالہ کرنے کے لئے اُٹھایا جائے گا۔انہوں نے مقامی لوگوں سے اپنے گرد و نواح کو صاف و شفاف رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے سوچھ بھارت کے نیک کام کو فروغ دینے کی اپیل کی۔کلدیپ گپتا، شمشیر شرما ، سنجے بھٹ، بنٹی، ارون بامزائے،یوگ راج کول، سندیش ڈوگرہ ،کنو پروترہ ،سنیل سرمل بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔
 
 

جگتی میں ہینڈلوم ڈیولپمنٹ سے متعلق اجلاس کاا ہتمام 

جموں // سیوا بھارتی، جگتی ٹائون شپ ،نگروٹہ کے احاطہ میں ایک اجلاس کا اہتمام کیا گیا ،جس کی قیادت جوائنٹ ڈائریکٹر ہینڈ لوم ترقیاتی محکمہ کانتا رکھوال نے کی۔محکمہ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سونیکا پریہار ،بی جے پی بنکر و کاریگرسیل کے ریاستی کنوینئر بال کرشن کول ،بی جے پی بنکر مصنوعات کے شریک کنوینئر ونود کول ،لالہ کشور شرما اور سرپنچ نگروٹہ راجندر سنگھ ، پایرے لعل پنڈتا، راجندر کول، مہراج کرشن ، اور بنکروں و کاریگروں کی ایک بڑی تعداد اس موقعہ پر موجود تھی۔اپنے خطاب میں جے ڈی ہینڈلوم انجلی رادو نے یونٹ کے متعلق جانکاری دی اور یونٹ میں خواتین کی جانب سے تیار کردہ پروڈکٹس کی نمائش کی۔انہوں نے بتایا کہ یونٹ کے پاس سوزن کاری ، گرم کپڑوں کی سلائی وغیرہ کے کام کیلئے مکمل انفراسٹریکچر موجود ہے۔جے ڈی کو متعدد انفراسٹریکچر دکھائے گئے ،  جنھوں نے پروڈکٹ کے معیار کی ستائش کی۔انہوں نے بتایا کہ تیار شدہ پروڈکٹس کو مارکیٹنگ کی ضرورت ہے۔جے ڈی نے مینوفیکچرنگ کی ستائش کرتے ہوئے منیجمنٹ سے اپنے یونٹ ڈائریکٹر ہینڈ لومز کے ساتھ رجسٹر رکنے کی صلاح دی اور یقین دلایا کہ محکمہ اس سلسلہ میں ہر ممکن مدد فراہم کرے گا۔انہوں نے بی جے پی بنکر و کاریگر سیل کے کنوینئر سے قومی شاہراہ پر خالی اراضی کی نشاندہی کرنے کو کہا ،جس پر جموں ہاٹ تعمیر کی جا سکے ،جس پر دونوں سرپنچوں نے مدد کرنے کی یقین دہانی کی۔انہوں نے علاقہ میں ہینڈ لوم کے فورغ کیلئے ایک کلسٹر ڈیولپمنٹ پروجیکٹ رپورٹ پیش کرنے کو کہا ۔انہون نے کہا کہ محکمہ ہینڈ لوم بنکروں کا درجہ بہتر بنانے کے لئے کوشاں ہے ۔
 
 

جموں و کشمیر پردیش کانگریس کا راجوری حادثہ پر دکھ کا اظہار 

جموں //جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی نے راجوری میں ہوئے بس حادثہ میں 7انسانی جانوں کے زیاں ہونے پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ایک تعزیتی بیان میں پردیش صد ر جی اے میر و دیگر سینئر لیڈروں نے بس حادثہ میں ہوئے قیمتی انسانی زندگیوں کے زیان ہونے پر سخت دکھ کا اظہار کیا۔انہوںنے زخمیوں کو فوری طور سے خصوصی طبی معاونت فراہم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے لواحقین اور زخمیوں کے حق میں مالی مدد دینے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے پرانی گاڑیوں کی چیکنگ کیلئے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دینے کا بھی مطالبہ کیا ،تاکہ سڑکوں پر خصوصاً پہاڑی علاقوں میں پرانی گاڑیوں کی حالت کا معاینہ کیا جا سکے،جو کہ پہاڑی علاقوں میں سڑک حادثات کی سب سے بڑی وجہ ہے۔تعزیتی اجلاس میں  پونچھ، راجوری و دیگر پہاڑی علاقوں میں سڑکوں کی حالت بہتر بنانے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔تعزیتی اجلاس میں مولا رام ، رمن بھلہ، رویندر شرما ، شبیر احمد خان ، اشوک شرما ،اقبال ملک ،عبدل رشید و دیگران نے بھی شرکت کی۔
 
 

حریت سے بات چیت محض ڈھونگ ہے : سنیل سیٹھی

جموں //حریت کانفرنس کے ساتھ بات و چیت کو محض ایک ڈھونگ قرار دیتے ہوئے ریاستی بھارتیہ جنتا پارٹی نے کہا کہ کشمیر میں ملی ٹینسی فیصلہ کن مرحلہ میں داخل ہوئی ہے اور اس میں کسی بھی قیمت پر کوئی بھی چھوٹ نہیں دی جا سکتی ہے۔پارٹی کے ترجمان اعلیٰ سنیل سیٹھی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سیکورٹی فورسز کی قربانیوں سے کشمیر میں ملی ٹینسی میں کمی آئی ہے اور ملی ٹینٹوں پر دبائو بنایا گیا ہے۔انہوںنے کہا ہے کہ ملی ٹینسی کا خاتمہ کرنے کے بعد ریاست میں امن و قانون بہتر بنانے پر بات کی جا سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسی پیش کش سے ملی ٹینسی کے خاتمہ کی کوششوں پر روک لگ سکتی ہے۔سنیل سیٹھی نے کہا کہ بھارت سرکار کے ساتھ بات چیت شروع کرنے سے قبل حریت کانفرنس کو سر عام یہ بات تسلیم کرنی چاہیے کہ ریاست جموں و کشمیر بھارت کا ایک ناقابل تنسیخ حصہ ہے اور پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر کو غیر قانونی قبضہ سے آزاد کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ صیح وقت پر کوئی بھی بات و چیت آئین ہند کے دائرہ اختیار میں ہوگی۔انہوں نے سیکورٹی فورسز بشمول ریاستی پولیس کی جانب سے ریاست سے ملی ٹینسی کا خاتمہ کرنے کیلئے کی جا رہی کاوشوں کی ستائش کرتے ہوئے تاریخی غلطیوں کو درست کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں ے کہا کہ ملک کے سرحدوں پر بیٹھے دشمنوں اور علحیدگی پسندوں کو بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے،جنھوں نے خاندانی راج چلا کر لوگوں کو لوٹ لیا ہے ۔