تازہ ترین

امرناتھ یاترا 2019 | اننت ناگ میں ڈزاسٹر مینجمنٹ نے آزمائشی مشق

26 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیو ڈسک
اننت ناگ//نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے کنسلٹنٹ ریٹائرڈ بریگیڈر کلدیپ سنگھ نے امرناتھ یاترا کے لئے آزمائشی مشق (ماک ڈرل) کا جائزہ لیا۔ڈی سی اننت ناگ خالد جہانگیر ، ایس پی اننت ناگ اور سی آر پی ایف و ایس ڈی آر ایف کے کئی اعلیٰ آفیسران بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔کنسلٹنٹ نے اس موقعہ پر ایک پاور پوائنٹ پرزنٹیشن کے ذریعے سے اس عمل کے مقاصد کا تفصیلی خاکہ پیش کیا۔انہوںنے آنے والی یاترا کے دوران درپیش چیلنجوں اور ان سے نپٹنے کے طور طریقوں کو اجاگر کیا۔اس موقعہ پر بتایا گیا کہ نونہ ون کے بنیادی کیمپ میں 26اور27جون 2019 ء کو مارک ڈرل کا انعقاد کیا گیا جائے گاتاکہ تیاریوں کا جائز ہ لیاجاسکے۔کنسلٹنٹ نے مختلف ایجنسیوں کے مابین بہتر تال میل کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے کہا کہ تفاوتوں کی نشاندہی کرکے انہیں دور کرنے کے لئے اقدامات کئے جانے چاہیے۔ڈی سی اننت نا گ جوضلع یاتری آفیسر بھی ہیں اس موقعہ پر یاتر اکے سلسلے میں کی جارہی تیاریوں کے بارے میںجانکاری دی۔انہوںنے کہا کہ مختلف مقامات پر ڈیزاسٹر منیجمنٹ مراکز پر لازمی سازوسامان اور دیگر سہولیات بہم رکھی گئی ہیں۔انہوںنے سی ای او پی ڈی اے اورمحکمہ سیاحت کو ہدایت دی ہے کہ وہ چندن واڑی سے پوتر گھپا تک تمام پری فیبریکیڈیٹ ڈھانچوں کو جلد از جلد مکمل کریں تاکہ یاتریوں کو کسی قسم کی دقتوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔میٹنگ میں کئی دیگر محکموں کے اعلیٰ آفیسران بھی موجود تھے۔