تازہ ترین

ہرش دیو نے شو گلی میں3 روزہ این پی پی ورکشاپ کا افتتاح کیا

26 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

رام نگر// جموں وکشمیر نیشنل پینتھرز پارٹی کے چیئرمین ہرش دیو سنگھ نے یہاں بسنت گڑھ ،شو گلی میں منگل کے روز تین روزہ ورکشاپ کا افتتاح کیا،جس کا اہتمام پارٹی کے رام نگر یونٹ نے کیا ہے۔افتتاحٰ تقریب رواعتی لیمپ روشن کرکے اور قومی ترانہ گانے کے ساتھ کیا گیا ۔ اس کے بعد پارٹی لیڈروں تیرتھ رام سرپنچ اور امر ناتھ ریٹائرڈ زیڈ ای او کو عقیدت ادا کیا گیا ،جن کا انتقال سڑک حادثہ میں ہوا تھا۔ ورکشاپ میں ڈوڈو بسنت گڑھ کے متعدد دیہات کے لوگوں نے شرکت کی۔اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ہرش دیو سنگھ نے کہا کہ ورکشاپ کا اہتمام خصوصی طور سے رام نگر حلقہ کے دور افتادہ علاقوں کے محروم لوگوںکے لئے کیا گیا ہے،تاکہ لوگوں کے مشکلات کا جائزہ لیا جائے اور انہیں حل کرنے کیلئے کام کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ کیمپ سے ہر ایک کو خطاب کرنے کی چھوٹ ہے اور لوگوں کی حالت میں سدھار لانے کیلئے اقدام کی تجویز دی جا سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ا ن علاقوں میں رسائی ہمیشہ سے ہی ایک مسئلہ بن گیا ہے،جہاں پر مشکل سے ہی کوئی افسر دورہ کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی عدم توجہی کی وجہ سے یہ علاقے بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ہرش دیو سنگھ نے کہا کہ محکمہ صحت ور تعلیم میں عملہ کی کمی تقریباً اب ایک معمول بن گیا ہے ۔انہوں نے لوگوں کو یقین دلایا کہ وہ انکے جائز مسائل کو متعلقہ حکام کے ساتھ اُٹھائیں گے ،تاکہ انکا ازالہ کیا جا سکے۔