تازہ ترین

ضلع جیل اودہمپور سلمیں امتی صورتحال کے انتظامات کا جائزہ

26 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

اودہم پور //اودہم پور میں منگل کے روز ڈائریکٹر جنرل آف پولیس ،قید خانہ جات ،جے اینڈ کے وی کے سنگھ (آئی پی ایس) نے ضلع جیل اودہمپور میں سلامتی صورتحال کے انتظامات کا جائزہ لیا۔انکے ہمراہ ڈی آئی جی اودہم پور۔ریاسی رینج سرجیت سنگھ (آئی پی ایس)،ایس ایس پی اودہمپور راجیو پانڈے( آئی پی ایس ) ، اسسٹنٹ کمانڈنٹ سی آر پی ایف  جی۔187 اور ڈپٹی سپرانٹنڈنٹ پولیس ہیڈ کوارٹر اودہم پور بھی تھے۔سپرانٹنڈنٹ ضلع جیل اودہم پور ہریش کوتوال ، اسسٹنٹ سپر انٹنڈنٹ نریش شرما ، محکمہ تعلیم کے عملہ و دیگ رمتعلقہ اہلکار اس موقعہ پر موجود تھے جیل کے قیدیوں کے ساتھ تبادلہ خیال کے دوران  انہوں نے جیل سپرانٹنڈنٹ، جیل افسروں /اہلکاروں ،محکمہ تعلیم کے تعینات عملہ اور سی آر پی اف افسروں سے قیدیوں کے لئے تعلیمی/پیشہ وارانہ سرگرمیوں میں شامل کرنے کی صلاح دی ،تاکہ وہ قید سے رہا ہونے کے بعد اپنا روز گار کام سکیں ۔ انہوں نے کھانے کے معیار ، ہیلتھ کئیر، صحت و صفائی ،انٹر ویو سسٹم کا بھی معاینہ کیا۔انہوں نے انفراسٹریکچر، تمام بیرکوں ، سی سی ٹی وی ،کنٹرول روم ،کچن ، اور تعمیراتی سائٹ کا بھی معاینہ کیا ۔ انہوں نے جیل  عملہ کے ساتھ ایک دربار بھی منعقد کیا اور انکی شکایات صبر و تحمُل سے سُن کر یقین دلایا کہ ان شکایتوں کو دور کرنے کی کوشش کی جائے گی۔علاوہ ازیں ،انہوں نے انتظامیہ اور سیکورٹی کے مسائل پر بھی متعلقین کے ساتھ مباحثہ کیا۔