تازہ ترین

نگروٹہ میں این سی سی کا تربیتی کیمپ جاری

26 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نگروٹہ // این سی سی کیمپنگ گرائونڈنگروٹہ میں مشترکہ سالانہ تربیتی کیمپ  9 ویں روز بھی جاری رہا  ۔کیمپ میں صوبہ جموں کے 550  نیشنل کیڈٹ کور شرکت کر رہے ہیں۔ نویں روز متعدد تربیتی سرگرمیاں منعقد کی گئی اور یک لیکچر بھی دیا گیا ۔کیا گیا ۔کیمپ کمانڈنٹ کرنل سکھبیر سنگھ اسلہ نے تربتی سرگرمیوں بشمول ڈرل اور کلچرل سرگرمیوں اور کیڈٹوں کے فائرنگ مقابلوں کا معاینہ کیا۔ کیمپ کے دوران ایڈوانس لیڈر شپ کیمپ (ALC) کیلئے متعدد مقابلے منعقد کئے گئے جس میںکیڈٹوں نے تال و میل ،تکنیک اور جوش کا مظاہرہ کیا۔اس موقعہ پر ہتھیاروں کی تربیت کیلئے ایک لیکچر معہ ڈیمانسٹریشن کااہتمام بھی کیا گیا۔کیڈٹوں نے تربیت میں سرگرمی سے شرکت کی اور کافی دل چسپی کا مظاہرہ کیا۔