تازہ ترین

کوٹرنکہ کی پنچایت جمولہ میں ’گائوں کی ائور ‘پرو گرام منعقد

آفیسران نے عوامی مسائل کا جائز ہ لے کر ان کو قلم بند کیا

26 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

محمد بشارت
کو ٹرنکہ//سب ڈویژن کوٹرنکہ کی پنچایت جمولہ میں ’بیک ٹو ولیج ‘پروگرام کے تحت تعینا ت آفیسر ان نے عوام کو درپیش مسائل کا جائزہ لیا ۔اس موقعہ پر سرپنچ ،پنچوں کے ساتھ ساتھ علاقہ کے معززین کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔مقامی لوگوں نے مذکورہ پنچایت میں پینے کے صاف پانی کی قلت ،بجلی کی غیر اعلانیہ کٹوتی ،سڑکوں کی خستہ حالی ،سکولوں و طبی اداروں میں بنیادی سہولیات کے فقدان کے سلسلہ میں شکایت درج کروائی۔تعینات شدہ آفیسر نے علا قہ میں قائم تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ آنگن واڑی سنٹروں میں چل رہے کا م کاج کا جائز ہ بھی لیا ۔اس دوران مختلف تعمیراتی کاموں کا سنگ بنیاد بھی رکھا گیا ۔آفیسران نے عوامی مسائل کا قلمبند کرتے ہوئے یقین دلایا کہ عام لوگوں کے جائز مطالبات کو ضلع انتظامیہ تک پہنچایا جائے گا تاکہ ان کو حل کیا جاسکے ۔