تازہ ترین

بانہال اور مینڈھر میں منشیات ضبط، دو افراد گرفتار: پولیس

25 جون 2019 (24 : 04 PM)   
(      )

عظمیِ نیوز ڈیسک

 

سرینگر/جموں کشمیر پولیس نے منگل کو بانہال اور ضلع پونچھ کے مینڈھر علاقے میں دو افراد کی گرفتاری عمل میں لاتے ہوئے اُن کے قبضے سے منشیات ضبط کرنے کا دعویٰ کیا۔ 
پولیس کے مطابق بانہال میں منشیات کا دھندہ کرنے والے ایک شخص کو500گرام ہیروئن کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔

پولیس نے کہا کہ انہوں نے ٹی چوک پر ایک ناکہ لگایا تھا جس کے دوران ریلوے سٹیشن سے آنے والے ایک شخص کی تلاشی لے کر اُس کے قبضے سے 500گرام ہیروئن ضبط کیا گیا۔

پولیس نے گرفتار شدہ کی شناخت امین محمد ولدرشید احمد ساکنہ کرمچی ، ضلع اُدھمپورکے طور کرتے ہوئے کہا کہ اُس نے ہیروئن کشمیر سے لائی تھی جس کو وہ بانہال میں بیچنے والا تھا۔

اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔

پولیس نے کہا کہ اُنہوں نے ضلع پونچھ کے مینڈھر علاقے میں ایک منشیات فروش کو500گرام چرس سمیت دھر لیا۔

پولیس کے مطابق یہ ضبطی ایک ناکے کے دوران ایک گاڑی سے عمل میں لاکر رضا احمد ولد عبد الحمید ساکنہ ملک پورہ گوہلاڑ کے طور کرتے ہوئے کیس درج کرلیا ہے۔