تازہ ترین

شبانہ پولیس چھاپے میں سینئر صحافی غلام جیلانی قادری گرفتار

25 جون 2019 (08 : 10 AM)   
(      )

عظمیِ نیوز ڈیسک

 سرینگر/پولیس نے شبانہ چھاپے کے دوران سرینگر سے شائع ہونے والے اُردو روزنامہ 'آفاق 'کے پرنٹر پبلشر، غلام جیلانی قادری کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے62سالہ سینئر صحافی کو اُن کی رہائش گاہ سے گرفتار کرلیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق قادری کی گرفتاری اُن کیخلاف نوے کی دہائی میں درج کیس کے سلسلے میں عمل میں لائی گئی ہے۔

قادری کیخلاف 1992میں ایک کیس درج کیا گیا تھا جب وہ'' جموں کشمیر نیوز'' نام کی ایک ایجنسی چلارہے تھے ۔

 اس کیس میں شامل مزید تین صحافی پہلے ہی فوت ہوچکے ہیں۔

قادری کو اطلاعات کے مطابق آج عدالت کے سامنے پیش کیا جارہا ہے۔

ذرائع نے کہا کہ قادری گذشتہ رات کم و بیش ساڑھے گیارہ بجے گھر پہنچے جس کے بعد ایک پولیس پارٹی نے آکر اُنہیں گرفتار کیا۔