مزید خبرں

25 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

بٹوت کے عوام بیروزگار ی کاشکار

علاقہ کو سیاحتی شعبے میں ترقی دی جائے:ڈاکٹر چمن لال بھگت

 ارشد کاظمی
بٹوت//تحصیل بٹوت کے عوام موجودہ وقت میںکاروباری لحاظ سے سخت بدحالی کے حالات کاسامناکررہے ہیںاوربدقسمتی سے گورنر انتظامیہ تحصیل بٹوت کے عوام کودرپیش مسائل و مشکلات کے حل کی جانب کوئی بھی توجہ دینے کی زحمت گوارہ نہیں کر رہی ۔ ان باتوں کا اظہارنیشنل کانفرنس صوبہ جموںکے نائب صدروسابقہ ایم ایل اے اسمبلی حلقہ رام بن ڈاکٹرچمن لعل بھگت نے کیا۔پیر کوبٹوت میں پارٹی ورکران کے ساتھ میٹنگ کے بعد اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوے نیشنل کانفرنس رہنمانے کہا کہ جموںسری نگر شاہراہ سے کٹ جانے کے بعد تحصیل بٹوت کے عوام کاروباری مشکلات سے جوج رہی ہے ،نوجوان طبقہ شدیدنوعیت کے بیروزگاری کے مسئلے کا سامنا کرنے پر مجبور ہے، بٹوت بازار میں ہوٹل ڈھابہ اور دیگر دکانداری پیشہ سے وابستہ لوگوں کا کاروبار ُبری طرح سے متاثرہواہے اور بدقسمتی سے انتظامیہ نے بٹوت کے عوام کے ساتھ در پیش حالات سے نمٹنے میں اُن کی کسی طرح کی مددکرنا گوارہ نہیں سمجھتی۔ بھگت کے مطابق اگر ریاستی حکومت و انتظامیہ اس مسئلے کی جانب توجہ دیتی تو وہ بٹوت میں شاہراہ سے کٹ جانے کی وجہ سے متاثرہ دوکانداروںکوجموںسری نگر شاہراہ پر کسی متبادل جگہ پر اُن کی پیشہ وارانہ کارو باری سر گرمیوں کوجاری رکھنے کیلئے متبادل جگہ مہیا کرواتی مگربدقسمتی سے ابھی تک ریاستی انتظامیہ کی جانب سے ایساکوئی قدم نہیں اٹھایا گیا ۔تحصیل بٹوت کے عوام کوحکومت کی جانب سے اپنائی گئی عدم توجہی کی روش سے کاروباری طبقہ کوبڑی قیمت چُکانی پڑرہی ہے لہٰذا قصبہ بٹوت کے عوام کو کاروباری لحاظ سے درپیش مشکلات کا حل نکالاجائے جس کیلئے اس علاقے کو سیاحتی ترقی دیاجانا ضروری ہے ۔انہوں نے کہاکہ یہ علاقہ قدرتی خوبصورتی سے مالا مال ہے جسے ترقی دے کر روزگار کے مواقع پیدا کئے جاسکتے ہیں ۔
 
 

گرلز مڈل سکول چملواس بانہال میں میٹنگ کا انعقاد 

تعلیمی فروغ اور بچوں کو درپیش مشکلات کا جائزہ لیاگیا

والدین کا بنیادی سہولیات کی فراہمی اور زیر تعمیر عمارت کی تکمیل پر زور

محمد تسکین
بانہال // پیر کے روز گورنمنٹ گرلز مڈل سکول چملواس تعلیمی زون بانہال میں سکول کے اساتذہ اور سکول میں زیر تعلیم بچوں کے والدین کے درمیان ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس کی صدارت سرپنچ چملواس پنچایت منیر احمد سوہل نے کی۔ اس موقعہ پر اصلاحی کمیٹی چملواس بانہال کے صدر اور محکمہ تعلیم سے سبکدوش ہوئے زونل افسر ماسٹر عبدالطیف کوتوال مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے۔ یہ میٹنگ سکول اور پورے علاقے میں تعلیمی سرگرمیوں کو فروغ دینے کی ایک کڑی تھی اور تعلیمی سدھار کیلئے ایسی مزید میٹنگیں منعقد کرنے پر زور دیا گیا۔ اس موقع پر والدین کے ساتھ ساتھ انچارج ہیڈ ماسٹر گرلز مڈل سکول چملواس محمد شفیع بھی موجود تھے اور اس نشست میں تعلیمی نظام میں سدھار لانے کے لئے والدین کوکلیدی کردار اپنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے تعلیم کو عام کرنے اور اس کی طرف بچوں کو ترغیب دینے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل اپنانے پر زور دیا گیا ۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ گرلز مڈل سکول چملواس  میں زیر تعلیم بچوں کو کافی پریشانیوں سے گزرنا پڑتا ہے اور چند کمروں میں آٹھ جماعتوں کے 200 سے زائد بچوں کو اپنی تعلیم حاصل کرنا کررہی ہے جبکہ سکول کیلئے نئی سکول عمارت گزشتہ کئی عرصہ سے زیر تعمیر ہے لیکن تعمیری کام ابھی بھی پائہ تکمیل تک نہیں پہنچا ہے۔ سکول کاباورچی خانہ کو بھی گرنے کا خطرہ لاحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکول میں زیر تعلیم طالبات کو سکولی عمارت کے نام پر تین کمروں کی وجہ سے مشکلات سامنا ہے اور بچوں کو الگ الگ کلاس روم دستیاب نہیں ہیں  جس کی وجہ سے ان کی تعلیم خراب موسمی حالات کے علاؤہ  عام دنوں میں بھی تعلیمی سرگرمیوں کا اثر انداز ہونا عام بات بنی ہوئی ہے اور جسکی سزا غریب بچوں کو مل رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سکول میں بیت الخلا اور پانی جیسی سہولیات بھی دستیاب نہیں ہے جبکہ مرکزی سرکار کی طرف سے بیٹی بچائو بیٹی پڑھائو کانعرہ زور و شور سے لگایا جارہا ہے لیکن زمینی سطح پر دیکھا جائے تو بیٹیوں کی تعلیم کے لئے بنیادی سہولیات دستیاب نہیں ہیں جس کی وجہ سے سینکڑوں بچیوں کی تعلیم بری طرح سے متاثر ہو رہی ہے۔اس موقعہ پر سرپنچ منیر احمد سوہل نے اپنے صدراتی خطاب میں کہا کہ گرلز مڈل سکول چملواس کے دیکھ ریکھ کی ذمہ داری ہم نے اپنے سر لی ہے اور میرے پنچایتی نمائندگان لوگوں کے تعاون سے سکول کے تمام معاملات کو حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کرینگے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اس سکول میں زیر تعلیم بچوں کو تمام تر مسائل اعلیٰ حکام تک پہنچانے کی کوشش کیلئے وہ اپنی سطح پر ہر ممکن کوشش کرینگے اور درپیش مسائل کو حل کروانے کی مدد ممکن کوشش کرینگے ۔ انہوں نے گورنر اور ضلع انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ فوری طور پر گرلز مڈل سکول زون بانہال کی عمارت کی تعمیر اور پانی اور دوسری بنیادی سہولیات دستیاب رکھنے کے لئے متعلقہ محکمہ کو ہدایات دیں اور زیر تعمیر سکول عمارت کو جلد از جلد مکمل کرکے سکول کے حوالے کریں تاکہ اس سکول کی طالبات کو مزید ہریشانیوں سے نجات مل سکے۔
 
 
 
 
 
 
 

تازہ ترین