تازہ ترین

سنت کبیر داس کا یوم پیدائش منایاگیا

25 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

رام بن //رام بن میں ریزرو کیٹاگری ایمپاور منٹ الائنس کی طرف سے سنت کبیر داس کا 621یوم پیدائش منایاگیا ۔اس سلسلے میں ایک تقریب بٹوت میں منعقد ہوئی جہاں تنظیم کے صدر جوگیندر راجے و دیگر مقررین نے سنت کبیر داس کی زندگی اور ان کی خدمات پر روشنی ڈالی اور ان کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت پر زور دیا ۔انہوں نے درج ذیل طبقہ جات پر زور دیا کہ وہ تعلیم کے ذریعہ طاقتور بنیں اور اپنے حقوق کے بارے میں بیدار رہیں ۔