تازہ ترین

طبی کیمپ میں ہزاروں افراد کا معائنہ

25 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

طاہر ندیم خان
بھدرواہ //بھدرواہ میں فوج کی طرف سے ایک طبی کیمپ منعقد کیاجس دوران ہزاروں کی تعداد میںلوگوں کا معائنہ کرکے ان میں مفت ادویات تقسیم کی گئیں ۔ ایک روزہ کیمپ سپاہی چنی لعل کی یاد میں منعقد کیاگیا جو24جون 2004میں کشمیر میں جنگجوئوں کے ساتھ ایک جھڑپ میں ماراگیا ۔کیمپ کا افتتاح بریگیڈیئر این جے سنگھ نے کیا جہاں اس وقت مقامی معززین اور افسران بھی موجود تھے ۔اس دوران بیس ڈاکٹروں جن میں نارائنہ ہسپتال کٹرہ سے بھی ڈاکٹر شامل تھے ،نے مریضوں کا معائنہ کیا اور ان میں ادویات تقسیم کیں ۔فوج کے مطابق ایک روزہ کیمپ کے دوران 3ہزار224افراد کا معائنہ کیاگیا جن کے ایکسرے اور کلینک ٹیسٹ بھی ہوئے ۔مقامی لوگوں نے اس طبی کیمپ پر فوج کی سراہنا کی ہے ۔