تازہ ترین

کشتواڑ چنگام میں توسیعی لیکچر کا اہتمام

25 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

کشتواڑ//ضلع کشتواڑ کے علاقہ چنگام میں فوج نے علاقہ کے نوجوانوں کو فوج میں بھرتی کرنے کیلئے ایک توسیعی لیکچر کا اہتمام کیا۔لیکچر کا مقصد علاقہ کے نوجوانوں کو بھارتی فوج ،پیرا ملٹری اور جموں کشمیر پولیس میں بھرتی ہونے کیلئے راغب کرنا تھا۔اس موقعہ پر چنگام کے 60نوجوان لیکچر سننے کیلئے موجود تھے ۔نوجوانوں کو بھرتی ہونے کیلئے جسمانی،طبی اور تعلیمی ضروریات کے بارے میں بتایا گیا ۔طلاب ،اساتذہ اور گائوں والوں نے فوج کی اس پہل کو کافی سراہا ۔