ڈوڈہ میں منشیات کے برے اثرات پر مباحثہ

25 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

ڈوڈہ//ضلع پولیس ڈوڈہ نے ٹائون ہال میں منشیات کے برے اثرات پر ایک مباحثہ کا مقابلہ کا اہتمام کیا ۔ مباحثہ میں قصبہ ڈوڈہ کے مختلف سکولوںکے 14طلاب نے حصہ لیا جن میں سے گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول ڈوڈہ کی 12ویں جماعت کی طالبہ قرۃ العین اول رہیں۔گرین ماڈل ہائر سکینڈری سکول ڈوڈہ کی گیارہویں جماعت کی طالبہ عائشہ سلیم دوئم رہیں ۔شاہین پبلک سکول ڈوڈہ کے 12ویں جماعت کے طالبعلم عامر سوہیل سوم رہے اور گورنمنٹ ہائر سکنڈری سکول ڈوڈہ کے گیارہویں جماعت کی ساکشی بھگت نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔پوزیشن حاصل کرنے طلاب کو ٹرافیوں اور سرٹیفکیٹ سے نوازہ گیا۔اس کے علاوہ تمام شرکاء طلاب میں سرٹیفکیٹ سے نوازہ گیا۔شرکاء نے ایسے مباحثہ مقابلے کرانے کیلئے پولیس کے رول کی ستائش کی جس کی وجہ سے نوجوانوں کو منشیات سے دور رہنے میں مدد ملے گی ۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلع پولیس ڈوڈہ نے غیر قانونی منشیات کی روک تھام اور پتہ لگانے اور منشیات مخالف بحث کے مقابلوں کے انعقاد کیلئے کوششیں تیز کی ہیں۔اس مباحثہ مقابلہ میں وید پرکاش گپتا صدر میونسپل کارپوریشن ڈوڈہ ،تنویر احمد وانی ایچ او ڈی ڈائٹ،جاوید اقبال ایچ او ڈی اکنامکس ڈگری کالج ڈوڈہ،رویندر پال سنگھ ایس پی آپریشن،ماسٹر پوپسی اے ایس پی ،منوج کمار ڈی ایس پی ہیڈ کورٹرس،سچن شرما دی ایس پی پروب اور دیگر پولیس و سیول افسران،سرکاری و نجی سکولوں کے طلاب و عملہ بھی موجود تھا۔اس موقعہ پر ایس ایس پی ڈوڈہ شبیر احمد ملک مہمان خصوصی تھے جنہوں نے نوجوانوں کو منشیات سے دوررہنے کی اپیل کی۔
 

تازہ ترین