گول میں منشیات مخالف جانکاری کیمپ کا اہتمام

والدین بچوں کی زندگی بچائیں ،26تاریخ کو ریلی نکالی جائیگی: ایس ڈی پی او

25 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

زاہدبشیر
گول//سب ڈویژن گول میں جموںوکشمیر پولیس کی جانب سے منشیات مخالف جانکاری کیمپ کا اہتمام ڈاک بنگلہ میں منعقد ہوا جس کا موضوع "Say to no Drugs"تھا ۔ اس کیمپ میں گول سب ڈویژن کے معزز شہریوں ، سرپنچوں اور پنچوں ، بیو پار منڈل و دوسرے لوگوں نے بھی شرکت کی ۔ اس موقعہ پر ایس ڈی ایم گول مہمان خصوصی کے طورپر موجود تھے ۔ کیمپ میں ایس ایچ او گول محمد امین متو بھی موجود تھے ۔ایس ڈی پی او گول محمد رفیع گیری کی صدارت میں منعقدہ کیمپ کو لوگوں نے کافی سراہا۔ اس موقعہ پر تمام لوگوں نے نشہ کی لعنت کو جڑ سے ختم کرنے کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی بھی قسم کے نشہ کے خلاف ہے اور گول میں کسی بھی نشہ کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ مقررین نے اس موقعہ پر جموںو کشمیر پولیس کی جانب سے کاروائیوں اور ریلیوں و کیمپوں کو سراہا اور کہا کہ جس طرح سے جموںو کشمیر نشہ مخالف اپنا کام کر رہی ہے وہ قابل ستائش ہے ۔ جموںو کشمیر پولیس کی جانب سے ضلع رام بن میں نشہ مخالف کاروائیوں کا سلسلہ گزشتہ ایک ماہ سے لگا تار جاری ہے اور اس سلسلے میں ایس ایس پی رام بن انیتا شرما کی قیادت میں ہر جگہ پر اس طرح کی ریلیوں ، میٹنگوں اور کیمپوں کا اہتمام کیا گیا جس میں لوگوں کو نشہ سے دور بالخصوص نوجوان نسل کو اس لعنت سے بچانے کے لئے قدم اُٹھانے پر زور دیا ۔ ۔ کیمپ سے خطاب کر تے ہوئے ایس ڈی پی او گول محمد رفیع گیری نے کہا کہ اگر عوام پولیس کا بھر پور ساتھ دے گی تو ہم نشہ مخالف کاروائیوںمیں سرعت لائیں گے اور کسی بھی شخص کو بخشا نہیں جائے گا جو اس لعنت کو پھیلانے میں ملوث ہو ۔ انہوں نے اس موقعہ پر لوگوں سے اپنے گھروں ، بچوں کی زندگیوں کو تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی ۔
 

تازہ ترین