گنڈولہ آفس میں ڈاکہ

۔ 50لاکھ روپے اُڑا لئے گئے

25 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

فیاض بخاری
  بارہمولہ //سیاحتی مقام گلمرگ کے گنڈولہ آفس سے لٹیروں نے 50 لاکھ روپے اڑا لئے ۔سنیچر وار اور اتوار کو بینک بند رہنے کی وجہ سے دو دنوں مین گنڈولہ سے حاصل کی گی رقم آہنی سیف میں موجود تھی، جس کا لیٹروں کو کسی طرح علم ہوا۔ نامعلوم لٹیروںنے دوران شب مین گیٹ کا دروازہ توڑا اور آفس میں داخل ہوئے۔ آفس تک رسائی حاصل کرنے کے بعد آہنی سیف کو کھول کر اس میں موجود 50 لاکھ روپے کی رقم اڑائی گئی۔سوموار کی صبح جب گنڈولہ کا عملہ دفتر پہنچا توانہوںنے سیف کھلا پاکر گلمرگ پولیس کو فوری طور پراطلاع دی۔ پولیس نے اطلاع ملتے ہی گنڈولہ آفس پہنچ کر وہاں کی صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد کیس زیر نمبر 5/2019 انڈر سکشن 457,380 آر پی سی درج کرکے چوروں کی تلاشی بڑے پیمانے پر شروع کردی ۔ منیجنگ ڈائریکٹر گلمرگ کیبل کار پروجیکٹ شمیم احمد نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ گنڈولہ کیش کونٹر سے 50 لاکھ روپے کی چوری ہوگئی ہے جس کی تحقیقات جاری ہے ۔(مشتاق الحسن گلمرگ کیساتھ)
 

تازہ ترین