تازہ ترین

سروڑی نے سڑک حادثہ کے زخمیوں کی عیادت کی

24 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

 کشتواڑ//کشتواڑکے بندھارکوٹ میں ایک بھیانک موڑپرگاڑی حادثہ کاشکارہوئی جس میں بچوں وخواتین سمیت9افراد زخمی ہوگئے ، ان زخمیوں کاعلاج اسپتال میں چل رہاہے۔سابق رکن اسمبلی اندروال غلام محمد سروڑی نے زخمیوں کی عیادت کی اور ان کے علاوج ومعالجہ کامعائنہ کیا۔سروڑی یہاں حادثے کی اطلاع ملتے ہی ضلع اسپتال کشتواڑ پہنچے جہاں یہ زخمی زیرعلاج ہیں۔ اُنہوں نے فرداً فرداً زخمیوں کی عیادت کی اور انہیں دی جانے والی طبی خدمات بارے جانکاری حاصل کی۔اُنہوں نے طبی عملے وڈاکٹروں سے بھی ان کے علاج پرہورہی پیش رفت کی جانکاری لی اور ان سے تلقین کی کہ زخمیوں کو ہرممکن اور بہتر طبی سہولیت فراہم کی جائے تاکہ وہ جلد صحت یاب ہوں ۔زخمیوں میں سمرینہ بیگم، زرینہ بیگم، نندل لال، ریحانہ بیگم، بے بی اعظمیٰ، بشیر احمد، شکور دین سالو، صغرینہ بیگیم شامل ہیں۔سروڑی نے یقین دلایاکہ وہ ہرممکن مددکریں گے۔