سیاحت کے فروغ کیلئے موٹرسائیکل ریلی نکالی گئی

24 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

طاہر ندیم خان
 بھدرواہ //بھدرواہ میں سیاحت کے فروغ کیلئے موٹرسائیکل ریلی نکالی گئی جس میں 24موٹرسائیکل سواروںنے شرکت کی جن میں 3خواتین بھی تھیں ۔ یہ ریلی مشہور چھتہ گالاپاس سے ہوتے ہوئے گزری جس کا مقصد ایڈوینچر ٹورازم کو فروغ دیناہے ۔اس ریلی کا اہتمام محکمہ سیاحت ، بھدرواہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور لکھنپور سرتھل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے کیاگیا۔ یہ اس نوعیت کی بھدرواہ میں پہلی ریلی تھی ۔ریلی کو ٹورازم دائریکٹر جموں اوم پرکاش بھگت نے ہری جھنڈی دکھاکر بسولی سے روانہ کیا اور رات کو بنی میں ٹھہرنے کے بعد یہ ریلی چھتہ گالا پاس بھدرواہ بسوہلی سڑک پر اتوار کو پہنچی جہاں بھدرواہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سی ای او پرساد کھجوریہ نے ریلی کے شرکاء کا استقبال کیا ۔
 

تازہ ترین