تازہ ترین

جامع اہلحدیث رام بن میں عازمین کیلئے خصوصی تربیتی کیمپ

24 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

 بانہال // دارالحدیث السلفیہ امام آباد رام بن کی طرف سے ضلع کے عازمین حج کیلئے ایک روزہ تربیتی کیمپ مرکزی جامع مسجد اہلحدیث میں منعقد ہوا جس میں جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ میں زیرتعلیم اسکالرز کے علاوہ داعی طائف شیخ رحمت اللہ المدنی نے عازمین کو حج کے ارکان واجبات اور سنن کے بارے میں مکمل جانکاری فراہم کرتے ہوئے حج جیسی عظیم عبادت سے حاصل ہونے والے دروس سے مستفید کیا۔ الشیخ رحمتہ اللہ المدنی بتایا کہ حج کا احرام باندھ کر ہی مساوات اور انسانی برابری کا اظہار ہوتا ہے وہیں تلبیہ پڑھتے ہوئے اللہ کی وحدانیت اور عقیدہ توحید کااظہار ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حج جیسی عظیم عبادت سے ہی لسانی قومی اور برادری کی یکسانیت معلوم ہوتی ہے اور اتحاد واتفاق انسانی مساوات کا درس ملتا ہے۔ انہوں نے ضلع رام بن کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے حجاج کرام سے کہا کہ عالمی امن اور انسانی بھائی چارے اور امت مسلمہ کیلئے خصوصی دعا کریں۔ حج کی تربیت کیلئے جن مربیوں کو دعوت دی گئی تھی ان میں شیخ نذیر احمد المدنی ،شیخ جلال الدین المدنی،شیخ بہار احمد المدنی، شیخ محمداشرف المدنی،اور شیخ محمدیوسف السلفی قابل ذکر ہیں۔ آخر میں عبوری ضلع صدر جمعیت اہلحدیث ضلع رام بن عبدالرحمان بالی اور دارالحدیث السلفیہ کے پرنسپل عبدالقیوم سراجی نے تمام علما کرام اور مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دعائیہ کلمات سے مجلس کو اختتام کیا۔