ڈگری کالج بٹوت کی کلاسوں میں تاخیرپر تشویش کااظہا ر

24 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

ارشد کاظمی
 بٹوت// نوقائم شدہ گورنمنٹ ڈگری کالج بٹوت میںریاستی گورنرانتظامیہ کی یقین دہانی کے باوجودکلاسوں کا آغازہونے میں تاخیر ہورہی ہے ۔اس سلسلے میں بات کرتے ہوے پی ڈی پی لیڈرشامون احمدمیر کاکہنا تھا کہ ڈگری کالج بٹوت کا قیام بٹوت وگردنواح کے علاقہ جات کے عوام کی دیرینہ مانگ وخواہش کی تکمیل ہوئی ہے اوریہ بٹوت کی موجودہ اورآنے والی نسلوں کی اعلیٰ تعلیم تک آسان رسائی کے لئے بڑی نعمت ثابت ہوگامگر یہ بڑے دُکھ و افسوس کی بات ہے کہ گورنرانتظامیہ بٹوت عوام کے ساتھ وعدے و یقین دہانی کے باوجودابھی تک کالج میں کلاسوں کاآغاز کرنے میںکامیاب نہیں ہوپائی ہے جس کی وجہ سے طلبا میں سخت بے چینی کی کیفیت پائی جارہی ہے۔ میرکے بقول بٹوت اور گردنواح کے علاقات سے تعلق رکھنے والے وہ سینکڑوںطلبا جوبٹوت سے باہرمختلف ڈگری کالجوںمیں زیر تعلیم ہیں،کواپنی تعلیم کوجاری رکھنے میں بیسوںقسم کی مشکلات کا سامنا درپیش ہے، بیشترطلبہ مالی تنگدست ہیں،خستہ حالت سڑک رابطے اور مسلسل غیر یقینی موسمی حالات بھی طلبا کے لئے باعث پریشانی بنے ہوئے ہیںلہٰذا اب جبکہ بٹوت میںکالج کا قیام عمل میں لایاگیاہے تو اس میں کلاسز شرور کرکے طلباء کی مشکلات کاازالہ کیاجائے ۔انہوں نے کہاکہ وہ حکام سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ کالج میں طلباء کیلئے کلاسز شروع کی جائیں تاکہ ان کا اعلیٰ تعلیم کا خواب شرمندہ تعبیر ہوسکے ۔
 

تازہ ترین