تازہ ترین

ٹرانسپورٹ نگر ایسو سی ایشن کاوفد جے ڈی اے وائس چیئرمین سے ملاقی

23 جون 2019 (30 : 04 AM)   
(      )

نیو ڈسک
جموں //ٹرانسپورٹ نگر ایسو سی ایشن کے ایک وفد نے اس کے چیئرمین راہل سہائے کی قیادت میں وائس چیئرمین جموں ڈیولپمنٹ اتھارٹی وکاس شرما سے ملاقات کرکے مطالبات پر مشتمل ایک میمورنڈم پیش کیا ۔وفد کے ارکان نے وائس چیئرمین سے مانگ کی کہ ٹرانسپورٹ نگر میں صفائی ستھرائی ، بجلی ، سڑکوں پر تارکول بچھانے ، پانی کے اخراج کو ختم کرنے اور دیگر ترقیاتی کام سرانجام دیئے جائیں ۔انہوں نے علاقے میں پانی کی نکاسی ، نالوں کی صفائی ، ناجائز تجاوزات کے خلاف مہم چلانے ، بیت الخلاء تعمیر کرنے ،پارکنگ جیسے مطالبات بھی اجاگر کئے ۔وائس چیئرمین نے تمام مطالبات سننے کے بعد انہیں حل کرنے کا یقین دلایا ۔