تازہ ترین

ڈائریکٹر جنرل جیل خانہ جات کا کپوارہ سب جیل کا دورہ

قیدیوں میں باہم مارپیٹ کی تحقیقات کا حکم دیا

23 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

اشرف چراغ
کپوارہ//ڈائریکٹر جنرل جیل خانہ جات نے کپوارہ ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کر کے وہا ں دو روز قبل قیدیو ں کے درمیان ہوئے جھگڑے کی تحقیقات کا حکم نامہ جاری کیا ہے۔ہفتہ کو ڈی جی جیل خانہ جات وی کے سنگھ کپوارہ ڈسٹرکٹ جیل دودھون پہنچ گئے جہا ں انہو ں نے جیل میں قیدیوں کی سہولیات کا جائزہ لیا اور جیل انتظامیہ سے صورتحال کا کی جانکاری حاصل کی ۔انہو ں نے ڈسٹرکٹ جیل کپوارہ میں دو روز قبل قیدیو ں کے درمیان جھگڑے کے دوران ہاتھا پائی اور مارپیٹ پر سخت تشویش کا اظہار کیا اور تحقیقات کے احکامات صادر کئے ۔انہو ں نے کہا کہ جیلو ں میں طبی اور نیم طبی عملہ کا معاملہ حکام کے ساتھ اٹھایا جائے گا ۔انہو ں نے کہا کہ تصادم آ رائی کو روکنے کے لئے ایک لائحہ عمل واضع کیا جائے گا ۔ان کے ہمراہ جیل سپر انٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل کپوارہ شہباز حسین اور یگر اعلیٰ آ فیسران بھی تھے ۔