تازہ ترین

سرینگر لداخ شاہراہ پر ٹریفک جام سے مسافر پریشان

23 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

غلام نبی رینہ
سونہ مرگ//سرینگر لداخ شاہراہ پر ٹریفک جام کی وجہ سے مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔سنیچرکو باجری نالہ زوجیلا پر پسیاں گرآنے کی وجہ سے دو گنٹھوں تک ٹریفک بند رہنے کے نتیجے میں سیاحوں کے ساتھ ساتھ لداخ جانے والے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ منی مرگ میں بھی ایک گھنٹے تک ٹریفک کو روک دیا گیا ۔ذرائع نے بتایا کہ زوجیلا پر اب ٹریفک جام معمول بن گیا ہے۔ اس دوران باڈر روڈ آرگنائزیشن نے پسیاں ہٹانے کرشاہراہ کو آمد رفت کے قابل بنایا جس کے بعد دونوں طرف سے ٹریفک کو بحال کر دیا گیا۔