تازہ ترین

پی ڈی پی ضلع صدر بانڈی پورہ پارٹی سے مستعفی

23 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

عازم جان
بانڈی پورہ// پی ڈی پی کے ضلع صدر بانڈی پورہ غلام نبی تانترے نے پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دیتے ہوئے کہاہے کہ پارٹی کے  ایک سینئر لیڈر نے ضلع سطح پر پارٹی کو تقسیم کیاہے۔ انہوںنے کہا کہ پی ڈی پی کادفتربانڈی پورہ میں پندرہ سال سے پارٹی سرگرمیوں میں مصروف ہے لیکن اچانک ایک اور دفتر کھول کر پارٹی کو تقسیم کرنے کی راہ ہموار کی گئی ہے۔اس دوران پارٹی کے سینئر لیڈر نظام الدین بٹ نے کہا کہ ایک سینئر کارکن کا استعفیٰ دینا افسوسناک ہے بلکہ اس ضمن میں پارٹی صدر محبوبہ مفتی کوسنجیدگی سے غور کرلینا چاہئے ۔