تازہ ترین

حج2019| کپوارہ کے عازمین کو 25جون سے ٹیکے لگائے جائیں گے

23 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیو ڈسک
کپوارہ//ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر کپوارہ نے اطلاع دی ہے کہ کپوارہ ضلع کے مختلف تحاصیل سے تعلق رکھنے والے عازمین کو 25جون 2019ء سے ٹیکے لگائے جائیں گے۔ایک سرکاری بیان کے مطابق کپوارہ اور درگمولہ تحصیل کے عازمین کو 25جون2019کو اے این اے ٹی سکول کپوارہ میں صبح10بجے سے ٹیکے لگائے جائیں گے۔سوگام اور لالپورہ کے عازمین کو بھی اسی دن ٹیکے لگائے جائیں گے۔کلاروس اورمژھل کے عازمین کو 27جون2019ء پی ایچ سی کلاروس میں صبح10بجے ٹیکے لگائے جائیں گے۔جب کہ ہندوارہ ،زچلڈارہ اورلنگیٹ /کرالہ گنڈ کے عازمین کو اسی روز ڈسٹرکٹ ہسپتال ہندوارہ میں ٹیکے لگائے جائیں گے۔کرناہ کے عازمین کو 29جون 2019ء کے روز ایس ڈی ایچ ٹنگڈار میں صبح10بجے جب کہ ترہگام ،کرالہ پورہ ،کیرن ،ویلگام ،تارت پورہ کے عازمین کو پرائمری ہیلتھ سینٹر ترہگام میں اسی روز صبح10بجے ٹیکے لگائے جائیں گے۔تمام عازمین سے کہا گیا ہے کہ وہ چیف میڈیکل آفیسرکپوارہ کی ہدایت کے مطابق ٹیکہ کاری کے اس پروگرا م کے لئے حاضر ہوجائیں۔