تازہ ترین

رامحال علاقے میں قہر انگیز ژالہ باری

میوہ و فصلوں کونقصان ،کسانو ں میں تشویش

21 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

اشرف چراغ
کپوارہ //موسم کی مسلسل خرابی کی وجہ سے جہا ں کسانو ں میں زبردست تشویش پائی جارہی ہے وہیں پر رامحال ویلگام کے متعدد علاقوں میں قہر انگیز ژالہ باری نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے ۔جمعرات کو اگرچہ دن بھر کھلی دھوپ تھی اور کسان دھان کی پنیری لگانے کے کام میں مصروف تھے تاہم بعد سہ پہر موسم نے اچانک کروٹ لی اور رامحال کے ہفرڈہ ،ہچمر گ ،فلمرگ ،ہنگنی کو ٹ ۔شہر کو ٹ ،لیلم ،کنیل ۔ہر ڈونہ سمیت درجن کے قریب گائو ں میں موسلا دار بارشو ں کے ساتھ ساتھ خوف ناک ژالہ باری ہوئی ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ ژالہ باری اس قدر خوف ناک تھی کہ لوگ سہم کر رہ گئے ۔مذکورہ علاقوں کے لوگو ں کا کہنا ہے کہ ژالہ باری کی وجہ سے کھڑی فصلو ں کو شدید نقصان پہنچ گیا جس کی وجہ سے دھان کی پنیری ،سبزی ،مکی ۔اخروٹ کی فصل اور میوہ باغات میں تباہی مچ گئی اور کھیت کھلیانو ں میں سفید چادر کی پرت جمع ہوئی ۔مقامی لوگو ں کا مزید کہنا ہے کہ رامحال کے بالائی علاقوں میں اس سال کی 4ژالہ باری ہے اور یہا ں کسانو ں کا سب کچھ تباہ ہو گیا ۔لوگو ں نے مطالبہ کیا کہ ایک ٹیم کو تشکیل دیکر علاقہ میں نقصان کا تخمینہ لگایا جائے اور غریب کسانو ں میں امداد کو منظوری دی جائے ۔