تازہ ترین

ریاست میں محفوظ ماحول

مرکز یقینی بنانے کیلئے کوشاں: صدر

21 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیوز ڈیسک
نئی دہلی //صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے کہا ہے کہ مرکزی سرکار ریاست جموںوکشمیر کے عوام کیلئے ایک محفوظ ماحول کو یقینی بنانے کیلئے کوششیں بروئے کار لارہی ہے۔ صدر نے جمعرات کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی سرکار جموں وکشمیر کی تعمیر و ترقی کیلئے سبھی ضروری اقدامات کیلئے وعدہ بند ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت انتہائی جاں فشانی کیساتھ جموں وکشمیر میں رہائش پذیر عوام کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔صدر کا کہنا تھا کہ حال ہی میں ریاست کے اندر جو پرامن بلدیاتی ، پنچایتی اور پارلیمانی انتخابات منعقد ہوئے ان سے محفوظ ماحول کو یقینی بنانے میں مزید تقویت ملی ہے۔