تازہ ترین

پونچھ میں منشیات سمیت 2اسمگلر گرفتار ،معاملہ درج

21 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

جاوید اقبال
مینڈھر//سرحدی ضلع پونچھ میں پولیس نے منشیات اسمگلنگ کیخلاف کارروائی جاری رکھتے ہوئے 500گرا م ہیروئن جیسی اشیاء کیساتھ 2افراد کو گرفتار کرلیا ۔پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایس پی پونچھ کی ہدایت پر مینڈھر اور سرنکوٹ پولیس کی جانب سے شروع کی گئی مشترکہ مہم کے دوران سرنکوٹ کے مہروٹ علا قہ میں ایک ناکہ لگایا گیا جس کے دوران معقول کے مطابق چیکنگ کا عمل شروع کیا گیا ۔اس دوران پولیس نے تین افراد کو مشکوک حالت میں دیکھ کر ان کو روکنے کا اشار ہ دیا جس پر تینوں افراد کو بھاگنے کی کوشش کی تاہم پولیس اہلکاروں نے محمد بشیر ولد احمد دین سکنہ سیڑھی خواجہ کو موقعہ سے ہی گرفتار کرتے ہوئے 500گرا م ہیروئن ضبط کرلی جبکہ دیگر دو افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تاہم پولیس نے اپنی کارروائی جاری رکھتے ہوئے بعد میں ایک اور ملزم جس کی شناخت جاوید اقبال ولد احمد دین کے طور پر ہوئی ہے ،کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ اس سلسلہ میں ایک مقدمہ زیر ایف آئی آر نمبر 146/19پولیس اسٹیشن سرنکوٹ میں درج کرتے ہوئے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ۔