کئی افسران تبدیل، گنڈوترا کو ڈائریکٹر جنرل اکنامک کا اضافی چارج تفویض

۔41جونیئر اسسٹنٹوں اور 12جونیئر انجینئروں کو ترقی

20 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیوز ڈیسک
سرینگر//ریاستی حکومت کی طرف سے انتظامیہ میں کئی افسران کے تبادلے عمل میں لائے گئے۔ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کئے گئے حکمنامے کے مطابق گلزاراحمدبٹ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہندوارہ کو تبدیل کرکے پرویزسجادگنائی کی جگہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اننت ناگ مقررکیاگیاہے ۔رفعت آفتاب قریشی ایڈیشنل مشن ڈائریکٹر سٹیٹ رورل لائیولی ہڈ مشن کشمیر کو تبدیل کرکے نظیراحمد میر کی جگہ جوائنٹ ڈائریکٹر محکمہ خوراک ، امور صارفین وعوامی تقسیم کاری تعینات کیا گیا ۔سجادیحیی نقاش جوائنٹ ڈائریکٹر ہینڈی کرافٹس کشمیرتاحکم ثانی ایڈیشنل مشن ڈائریکٹر سٹیٹ رورل لائیولی ہڈمشن کااضافی چارج سنبھالیں گے۔نظیراحمدمیر جوائنٹ ڈایریکٹر محکمہ خوراک وامورصارفین وعوامی تقسیم کاری کو تبدیل کرکے گلزاراحمدبٹ کی جگہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہندوارہ مقررکیاگیا۔پرویزسجادگنائی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اننت ناگ کو تبدیل کرکے جوائنٹ ڈائریکٹر انسٹی چیوٹ آف منیجمنٹ ،پبلک ایڈمنسٹریشن ورورل ڈیولپمنٹ بنایاگیا ہے ۔مشتاق احمدراتھر جوائنٹ ڈایریکٹر جے اینڈ کے انسٹی چیوٹ آف منیجمنٹ پبلک ایڈمنسٹریشن ورورل ڈیولپمنٹ کو اپنی جگہ سے تبدیل کرکے چیف ایگزیکیٹوافسرٹورازم ڈیولپمنٹ اتھارٹی سونہ مرگ کی دستیاب اسامی پرتعینات کیاگیا ہے۔
ڈائریکٹر جنرل پلاننگ ڈیولپمنٹ اینڈ مانٹیرنگ ڈیپارٹمنٹ  اے کے گندوترا کو ڈائریکٹر جنرل اکنامک اینڈ سٹیسٹکس کا اضافی چارج بھی دیا گیا ہے۔جی اے ڈی کی طرف سے جاری احکامات کے مطابق سیکریٹریٹ میں 41جونیئر اسسٹنٹوں کو ترقی دی گئی۔اس سلسلے میں ایک حکم نامہ GAD of 2019 محرر19جون2016جاری کیا گیا،جس کے تحت41جونیئر اسسٹنٹوں کو ترقی سے نوازا گیا۔ حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ سرکار کی طرف سے مزید احکامات آنے تک مذکورہ ملازمین اپنی ہی جگہوں پر کام کرتے رہیں گے۔ان جونیئر اسسٹنٹوں میں تسلمہ بانو،شبیر احمد نجار، بنسی لال،سلطان صلاح الدین،پنکج مشرا، شکیل احمد خان، راجیش کمار، جاوید احمد گنائی،محمد افتخار علی بٹ،پنکج،اقبال سنگھ،سید مجتبیٰ حسن نازکی، سبھاش چندر، سید تابش رضا،مدثر نذیر لون، عرفان لطیف زرگر، رشپال سنگھ،نثار احمد بٹ، سنجے شرما،اشفاق احمد وانی،روف احمد میر،شبیر احمد بٹ،روہت چودھری،سنجے سنگھ،منصور نائک،ورن شرما، سید مبشر،عارفت علی، محمد یونس بٹ،عاقب یوسف وانی،رنکال بسلیا،انیتا شرما،امتیاز الدین،شہزادہ لیاقت خان،کشمیری لعل،رمیش لعل اور محمد آسف نقیب کے علاوہعبدالجبار سمیت روحستا افضل بھی شامل ہیں۔میکانیکل ڈیویژن میں 12جونیئر انجینئروں کو ترقی دیکر انچارج اسسٹنٹ انجینئر بنایا گیا ہے۔
اس حوالے سے ایک حکم نامہ زیر نمبر290-PW(R&B)of 2019محرر19جون2019کو جاری کیا،جس میں8ڈگری یافتہ میکنکل انجینئروں کو اپنے ہی تنخواہوں اور گریڈ پر انچار اسسٹنٹ انجینئروں کے طور پر تعین کیا گیا۔حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ یہ تبدیلیاں6 ماہ یا پبلک سروس کمیشن کی طرف سے محکمانہ ترقیاتی کمیٹیوں کی سفارش جو بھی پہلے ہو تابع رہیں گی۔ ان ڈگری یافتہ میکنکل انجینئروں میں دھرم ویر سنگھ،آنشو آکاش گپتا، محمد یاسین،نچار احمد بٹ، کمل جیت سنگھ،سنجیو کمار گپتا،وکاس گپتا اور ظفر احمد وانی شامل ہیں۔اسی طرح12ڈپلوامہ یافتہ انجینئروں کو بھی اسطرح ان ہی شرائط پر انچارج اسسٹنٹ انجنیئروں کے طور پرتعین کیا گیا۔ان میں شکیل احمد وانی، سروجیت سنگھ،کلدیپ کمار کھجوریہ، انیل ورما،ونود آبرول، ابھنیش شرما،بانو پرتاپ گپتا، پنکج،شیخ شمیم احمد گلزار احمد وانی اور اجے سنگھ شامل ہیں۔
 

تازہ ترین