تازہ ترین

گریند بڈگام میں امام صادقؑ کے یوم شہادت پر تعزیتی مجلس

20 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیو ڈسک
سرینگر// حضرت امام جعفر صادقؑ کے یوم شہادت کی مناسبت سے انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے گریند کلان بڈگام میں سالانہ مجلس حسینیؑ کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں عقیدتمندوں نے شرکت کی۔ تنظیم کے مرکزی ذاکرین نے مرثیہ خوانی کی اور احیائے دین و شریعت کے حوالے سے امام عالیمقام ؑ کی گرانقدر خدمات اور لامثال قربانیوں کو یاد کیا گیا۔ مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے انجمن شرعی شیعیان کے صدرآغا سید حسن نے حضرت امام جعفر صادقؑ کے سیرت و کردار کے کئی گوشوں کی وضاحت کی۔اس موقعہ پر انہوںنے مصر کے سابق صدر محمد مرسی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صدر مرسی کی اسلام پسندی اور دشمنان اسلام سے نفرت و بیزاری کا جذبہ مسلم حکمرانوں کے لئے مشعل راہ ہے۔