تازہ ترین

راجوری میں آفیسران کا تربیتی پروگرام منعقد

19 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

سمت بھارگو
 
راجوری //سرحدی ضلع راجوری میں ’بیک ٹو ولیج ‘پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے آفیسران کیلئے ایک تربیتی پروگرام کا اہتمام کیا گیا ۔ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری محمو داعجاز اسد کی قیادت میں منعقدہ پروگرام میں ضلع سطح کے ماسٹر ٹرینر ،اسسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ ،چیف ایگری کلچرل آفیسراور ڈسٹر کٹ پنچایت آفیسر کے علاوہ دیگر آفیسران نے بھی شرکت کی ۔اس تربیتی پروگرام میں آفیسران کو ان کی خدمات کے بارے میں تفصیلی جانکاری فراہم کی گئی ۔اپنے خطاب میں اسسٹنٹ کمشنر ڈیو لپمنٹ نے مذکورہ پروگرام کی اہمیت کو اجاگر کر تے ہوئے کہاکہ تمام آفیسران اپنی پنچایتوں میں دو دنوں تک قیام کرینگے جس کے دوران وہ عوام کو درپیش مسائل کے سلسلہ میں جانکاری حاصل کر ینگے اور اس کے بعد پنچایت اراکین و معززین کیساتھ مشکلات پر بات چیت کی جائے گی ۔انہوں نے کہاکہ مذکورہ پروگرام کا اصل مقصد ضلع میں پنچایتوں کومزید فعال بنانے کیساتھ ساتھ سرکاری اسکیموں کی بہتر عمل آوری اور دیہی علا قوں کی تعمیر وترقی کو یقینی بنانا ہے ۔ڈسٹر کٹ پنچایت آفیسر عبدالکبیر نے کہاکہ ریاستی گورنر انتظامیہ کی جانب سے شروع کر دہ پروگرام آئندہ 20جون کو پوری ریاست میں شروع کیا جائے گا جوکہ 27جون تک جاری رہے گا ۔انہوں نے کہاکہ مذکورہ پروگرام کا اصل مقصد انتظامیہ اور عوام کے درمیان بہترین تال میل قائم کرنا ہے۔