تازہ ترین

راجیش گپتا نے پیرکھو علاقہ میں گلیوں کے کام کاا فتتاح کیا

19 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

 جموں // سابقہ ایم ایل اے و بی جے پی کے چیف وہپ راجیش گپتانے یہاں منگل کے روز وارڈ نمبر3 میں گلیوں اور نالیوں کے کام کا افتتاح کیا ،جس پر 3 لاکھ روپے لاگت آنے کا تخمینہ ہے۔گپتا کے ہمراہ وارڈ کے کارپوریٹر نراوتم شرما بھی تھے۔اس موقعہ پر دیپک شرما ، ارون دتہ، سبھاش گپتا، چمن لعل، سبھاش آنند ،بال کرشن ، راجو کوہلی،سروج ،رجنی اور پی سی گپتا بھی تھے۔اسکے علاوہ متعدد سوشل ورکران بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔اس موقعہ پر اپنے خطاب میں راجیش گپتا نے کہا کہ بی جے پی سرکار کی ترقیاتی کاموں کے مناظر کے پیش نظر عوم میں بی جے پی کے تئیں خیر سگالی جذبہ پیدا ہوا ہے، جس کی وجہ سے پارٹی کو پورا اعتماد ہے کہ بی جے پی ریاست میں اگلی سرکار بنائے گی۔انہوں نے کہا کہ مودی سرکار کی پالسیوں سے ملک میں استحکام ہوا ہے اور ریاست جموں و کشمیر میں بھی ترقی کا دور دورہ ہے۔انہوں نے کہا کہ سرکار کی معاشی و سیکورٹی پالیسی کو لوگوں نے کافی پسند کیا ہے۔نتیجہ کے طور پر حالیہ پارلیمانی انتخابات میں بی جے پی کو ملک میں بھاری منڈیٹ حاصل ہوا ہے ،نر اتم شرما نے اس موقعہ پر کہا کہ پیر کھو ایک تاریخی ا ہمیت کا مقام ہیاور اسکی دیکھ ریکھ سرکار کی ذمہ واری ہے۔راجیش گپتا نے کہا کہ علاقہ کی ترقی کیلئے خصوصی توجہ دی جائے گی  اور اس سلسلہ میں پہلے ہی متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کئے گئے ہیں۔