تازہ ترین

آر ایس پورہ میں ایکو پریشر کیمپ کا افتتاح

19 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

 جموں //ضلع کے آرایس پورہ علاقہ کے موضع کول کلیاں میں ہفتہ بھر چلنے والے ایکو پریشر کیمپ کا افتتاح کیا گیا۔کیمپ کا افتتاح سرپنچ گوردیپ سنگھ سینی نے کیا ۔اس موقعہ پر ایکو پریشر تھرپی کا فائدہ لینے کیلئے اکٹھا ہوئے۔ڈاکٹر گورنا م سنگھ اور آرتی ورما ٹیم لیڈر تھے ،جنھوںنے اپنے خطاب میں لو گوں کو acupressure therapy کے متعلق جانکاری دی اور کہا کہ اس سے گھٹنوں ،جوائنٹوں ،آرتھرائٹس و بلڈ پریشر ،ذیابطیس ،امراض قلب ، تھائیرائیڈ ،موٹاپا ، گردوں کی پرانی بیماریوں کو بھی ٹھیک کیس جا سکتاہے ۔موضع کے سرپن گوردیپ سنگھ سینی نے علاقہ کے تمام شہریوں کو اس کیمپ سے استفادہ لینے کی اپیل کی۔ نائب سرپنچ پیارے لعل، پنچ پروین کمار، سوم ناتھ ،پون سنگھ ، گوردیال سنگھ ،ستیہ دیوی، انجو بالا ،امر سنگھ چاڑک ،دیو راج اور راجندر سنگھ بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔