تازہ ترین

این سی سی کی جانب سے نگروٹہ میں تربیتی کیمپ کا اہتمام

19 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

 جموں //این سی سی سیکنڈ بٹالین جے اینڈ کے کی جانب سے پیر کے روز یہاں نگروٹہ کیمپنگ گرائونڈ میں منعقدہ این سی سی تربیتی کیمپ کے دوسرے روز یوگا کلاس کا اہتمام کیا گیا۔ آرٹ آف لونگ کیلئے کام کر رہے دلیر سنگھ اور انکی ٹیم نے کیڈٹوں کیلئے تربیتی سیشن کا اہتمام کیا ،جس میں این سی سی کے500کیڈٹوں اور سول سٹاف نے شرکت کی۔یوگا کلاس میں کیمپ کمانڈنٹ کرنل سکھبیر سنگھ آسلہ،کرنل سنجیو چوہان اور دیگر عملہ نے بھی شرکت کی۔ اس موقعہ پرکیڈٹوں کو یوگااپنی روز مرہ زندگی کا ایک حصہ بننانے کی ترغیب دی گئی۔ ۔تربیتی کیمپ کا مقصد این سی سی کیڈٹوں کو بین الاقوامی یوگا دن اور ملٹری ٹریننگ عمل میں تربیت یافتہ بنانا ہے۔تربیت کے دوران کیڈٹوںکو ہتھیاروں کی تربیت ،فائرنگ مقامی فائرن رینج سے فائرنگ کی تربیت بھی دی گئی ۔