تازہ ترین

وزیر اعظم کی بلائی گئی کل جماعتی میٹنگ

ڈاکٹر فاروق اور محبوبہ شرکت کرینگے

19 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

بویک ماتھر
جموں //وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے آج بلائی گئی کل جماعتی میٹنگ میں نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی بھی شرکت کریں گے۔ ممبر پارلیمنٹ محمد اکبر لون نے کشمیرعظمیٰ کو بتایاکہ پارٹی کی طرف سے وزیر اعظم کی طرف سے بلائی گئی میٹنگ میں ڈاکٹر فاروق عبداللہ بھی شرکت کریں گے ۔ پی ڈی پی کے اضافی ترجمان ڈاکٹر ہربخش سنگھ نے اس بات کی تصدیق کی کہ پارٹی صدر محبوبہ مفتی بھی کل جماعتی اجلاس میں شرکت کریں گی ۔انہوں نے بتایاکہ محبوبہ مفتی آج دہلی کیلئے روانہ ہوجائیں گی ۔مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ کے اس بیان پر کہ ریاست میں بھی اسمبلی کی مدت پانچ سال کی جائے گی ، ڈاکٹر ہربخش سنگھ نے کہاکہ یہ ڈاکٹر جتیندر سنگھ کے ہاتھ میں نہیں ہے بلکہ ریاست میں اسمبلی کا6سالہ دورانیہ دفعہ 370اوردفعہ 35اے کی وجہ سے ہے جو اسے خصوصی حیثیت فراہم کرتاہے۔