تازہ ترین

سپریم کورٹ گجرات میں راجیہ سبھا انتخابات پر کانگریس کی عرضی پر سماعت کرے گی

19 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

؎ نئی دہلی//سپریم کورٹ گجرات میں دو راجیہ سبھا سیٹوں کے لئے الگ الگ ضمنی انتخابات کرانے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج دینے والی کانگریس کی عرضی پر بدھ کو سماعت کرے گی۔گجرات کانگریس کے لیڈر پریش بھائی دھنانی نے انتخابی کمیشن کے فیصلے کے خلاف عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے ۔ کمیشن نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر امت شاہ اور اسمرتی ایرانی کے لوک سبھا کے لئے منتخب ہونے کے بعد خالی ہوئی دو سیٹوں پر الگ الگ انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے ۔  جسٹس دیپک گپتا کی صدارت والی تعطیلی بنچ نے کہا کہ ‘‘ہم عرضی پر سماعت کل کریں گے ۔ یہ معاملہ اہم ہے ۔’’مسٹر دھنانی کی جانب سے معاملے کی پیروی کررہے سپریم کورٹ کے سینئر وکیل اور ممبر پارلیمنٹ وویک تنکھا نے عرضی کی سماعت کی اپیل کی تھی۔ جس کے بعد عدالت نے سماعت کے لئے کل کی تاریخ مقرر کی ہے ۔ مسٹر دھنانی نے اپنی عرضی میں کہا کہ اپنے سیاسی ایجنڈا پور اکرنے کے لئے بی جے پی اور انتخابی کمیشن اس طرح کی چال چل رہی ہے ۔ یہ حقیقت میں جمہوریت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔یو این آئی