تازہ ترین

راج ناتھ نے میجر کیتن کو خراج عقیدت پیش کیا

19 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نئی دہلی//وزیردفاع راج ناتھ سنگھ نے آج یہاں فوج کے شہید میجر کیتن شرما کو خراج عقیدت پیش کیا۔ میجر کیتن شرما پیر کے روز جموں کشمیر کے اننت ناگ میں دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں شہیدہوگئے تھے ۔ شہید میجر کا جسدخاکی منگل کو صبح یہاں پالم ہوائی اڈے پر لایاگیا جہاں مسٹر سنگھ اور فوج کے سربراہ بپن راوت نے انھیں خراج عقیدت پیش کیا ۔اس کے بعد شہید میجر کیتن کا جسدخاکی آخری رسوم کے لیے میرٹھ میں انکے آبائی گھر لے جایاگیا۔ میجر کیتن شرما کو سال 2012میں فوج میں کمیشن ملاتھا اورانھیں دوسال پہلے ہی کشمیر میں تعینات کیاگیاتھا۔وہ 32سال کے تھے اور انکی ایک بیٹی ہے جس کی عمر تین سال ہے ۔یواین آئی