تازہ ترین

جے ایم سی کی جانب سے بیداری پروگرام کا اہتمام

18 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

 جموں// جموں میونسپل کمیٹی کے سالڈ ویسٹ منیجمنٹ  ٹیم کی جانب سے پیر کے روز یہاں اولڈ ائیج ہوم امبپھلا میں بیداری پروگرام کا اہتمام کیا گیا ۔اس موقعہ پر ماسٹر زور آور سنگھ نے لوگوںکو بتایا کہ کس طرح سے گھروں کے آرگنک مواد سے کمپوزٹ کھاد تیار کی جاتی ہے۔پرگرام میں شریک لوگوں نے انہیں بغور سنا اور یقین دلایا کہ وہ بھی اپنے گھروں میںاس عمل کو اپنائیں گے۔اس مقعہ پر لوگوں کو دو رنگوں یعنی کہ نیلے اور سبز رنگ کے کوڑے دان دکھائے گئے  اور ان میں حیاتیاتی اور غیر حیاتیاتی مواد ا لگ الگ اکٹھا کرنے کو کہا گیا ۔جے ایم سی کی جانب سے یہ پہل لوگوں کا برتائو بدلنے کے مقصد سے کی گئی ہے۔جے ایم سی ٹیم نے اولڈ ائیج ہوم کے عقب میں رہائش پذیر لوگوں کو اپنے کچن کا ویسٹ مرکز میں اکٹھا کرنے کو کہا ۔علاقہ میں رہائش پذیر بے گھر لوگوں نے جے ایم سی کی جانب سے سا پہل کی ستائش کی۔  اس موقعہ پر اشونی کمار ،وید پال شرما  وجے ایم سی ٹیم نے بینرس او رپوسٹرس نصب کئے۔