تازہ ترین

این سی سی کی جانب سے کیمپنگ گرائونڈ نگروٹہ میں تربیتی کیمپ کا اہتمام

18 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

جموں//این سی سی سیکنڈ بٹالین جے اینڈ کے کی جانب سے پیر کے روز یہاں نگروٹہ کیمپنگ گرائونڈ میںاین سی سی تربیتی کیمپ کا اہتمام کیا گیا ۔کیمپ میں این سی سی کے500کیڈٹوں اور سول سٹاف نے شرکت کی۔تربیتی کیمپ کا مقصد این سی سی کیڈٹوں کو بین الاقوامی یوگا دن اور ملٹری ٹریننگ عمل میں تربیت یافتہ بنانا ہے۔تربیت میں جسمانی مشق ، روکاوٹی کورس، ڈرل، ہتھیاروں کی تربیت ،فائرنگ ،ایم اے پی مطالعہ شامل تھا ۔ کیمپ کمانڈنٹ کرنل سکھبیر سنگھ نے کیمپ کا افتتاح کرتے ہوئے کیڈٹوں اور ہدایتی سٹاف کا خیر مقدم کیا۔انہوں نے  انسٹریکشنل سٹاف پرصحت اور حفظان صحت  ودیگر سماجی کاروائیوں میںتربیت دینے پر زور دیا ۔21 جون 2019 کو علامی یو گا دن منایا جا رہا ہے،جس میں متعدد وی آئی پئیز کے شرکت کی توقع کی۔