تازہ ترین

مزید خبریں

17 جون 2019 (49 : 11 PM)   
(      )

نیو ڈسک

پیر عزیز الدین ہمدانی کی برسی پرمولانا ہمدانی کا خراج عقیدت

سرینگر//مولانا ریاض احمد ہمدانی (سرپرست اعلیٰ بقعہ عالیہ علی ثانی خانقاہِ معلی) نے خطہ کشمیر کے معروف اور دینی ، علمی شخصیات نے مرحوم حاجی امام پیر عزیزی الدین کو آٹھویں برسی پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم امام نے حج کے فرائض کے دوران اپنے ساتھ اورادِ فتح کی کثیر التعداد نسخے ساتھ لئے تھے اور وہاں مختلف عرب ممالک کے حجاج کرام میں تقسیم کئے اور یہ توحید کے نسخے پڑھ کر وہ عش عش کرنے لگے۔صدرِ جمعیت حاجی عبدالرشید گانی ، جنرل سکریٹری حاجی پیرزادہ محمد اشرف عنایتی، صوبائی صدر محمد یاسین ظہرہ، صدرِ ضلع فاروق احمد بٹ، حاجی فاروق احمد گانی اور سجادہ نشین درگاہ آثار شریف کلاش پورہ پیرزادہ منظور احمد، عالم الدین پیرزادہ منظور الحسین قریشی، محمد شفیع برگی اور سجادہ نشین درگاہِ حبی نوشہرہ پیر حاجی غلام نبی فاروقی اور سجادہ نشین درگاہِ زین الدین ولی کامل حبہ کدل پیرزادہ ریاض احمد شاہ نے بھی مرحوم کو خراج عقیدت پیش کیا۔
 
 
 

غیر قانونی تجاوزات کی روک تھام

 ایس ایم سی میئرکی کمشنر سے تفصیلات طلب

سرینگر//شہر میں غیر قانونی طور تعمیرات کو روکنے کیلئے سرینگر میئر جنید عظیم متو نے ایس ایم سی کمشنر سے وارڈ آفیسران سے تحریری بیانات اور متعلقہ انسپکٹروں کو جواب دہ بنانے پر زور دیا ہے۔اس حوالے سے کل جاری کئے گئے احکامات زیر آرڈر نمبرSMC /PS/HM 612_18 بتاریخ 17.6.19میں ایس ایم سی میئر نے ہدایت دی کی اس طرح کی تحریروں کو ہفتہ وار بنیاد پر طلب کیا جائے اور اگر کہیں اس قسم کی کوئی شکایت ملتی ہے تو متعلقہ اہلکار اس طرح کی سرگرمیوں میں ذمہ دار ٹھہرائے جائیں گے۔
 
 
 

پانتہ چھوک میں پولیس پبلک میٹنگ کا اہتمام 

سرینگر //پانتہ چھوک پولیس اسٹیشن میں پولیس پبلک میٹنگ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ایس ایچ او کی سربراہی میں منعقدہ اس میٹنگ کے دوران بس ٹرمنل پانتھ چوک سے وابستہ دکانداروں نے شرکت کی ۔ پولیس آفیسر نے لوگوں کو یقین دلایا کہ اُن کے جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی سعی کی جائے گی تاکہ اُنہیں درپیش مسائل کا سامنا کرنے پر مجبور نہ ہوناپڑے۔ میٹنگ کے دوران آنے والی امر ناتھ یاترا پر بھی گفت وشنید ہوئی ۔میٹنگ میں شریک لوگوں نے یقین دلایا کہ علاقے میں امن و امان کے قیام کی خاطر وہ ہر سطح پر پولیس کو اپنا دستِ تعاون بہم رکھیں گے۔
 
 
 

ایچ ایم ٹی میں نقب زنی |  زیورات اور نقدی پر ہاتھ صاف 

سٹی رپورٹر

سرینگر// شہر کے ایچ ایم ٹی علاقے میں نقب زنوں نے رات کی تاریکی میں ایک مکان میں داخل ہوکر الماری توڑ کر زیورات اور نقدی پر ہاتھ صاف کیا۔ کیلیل کالونی میں ہائر اسکینڈری اسکول زینہ کوٹ کے نزدیک نقب زنوں نے جمعہ اور سنیچر کی درمیان شب کو فیاض احمد ننگرو کے گھر میں نقب لگائی اور نقدی و سونے پر ہاتھ صاف کیا۔ فیاض احمد کے مطابق ب والد نسبتی کے انتقال پر انکا کنبہ گزشتہ کچھ عرصے سے بٹہ مالو میں ہی مقیم تھا۔انہوں نے کہا کہ واردات سے قبل ایک روز گھر گئے تھے اور وہاں سب کچھ ٹھیک تھا،تاہم اگلے دن ہی نقب زنوں نے کھڑکی توڑ کر گھر میں موجود الماری(لاکر) کو بھی توڑ دیا اور اس میں موجودہ زیوارات پر ہاتھ صاف کیا۔ انہوں نے پولیس کو بھی مطلع کیا،جس کے بعد پولیس نے جائے واردات پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا۔
 
 
 
 
 

’مصنف سے ملاقات ‘

کشمیر یونیورسٹی میں تقریب آج

سرینگر//قومی کُتب میلہ واقع کشمیر یونیور سٹی کے ابن خلدون آڈیٹوریم میں مصنف سے ملاقات (میٹ دی آتھر) کے موضوع پرآج یعنی 18 جون کو ایک تقریب کا اہتمام ہورہا ہے جس میں سرکردہ شاعر ادیب اور افسانہ نگار شرکت کررہے ہیں ۔کشمیر بُک پرموشن ٹرسٹ نے قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان نئی دہلی کے اشتراک سے اس تقریب کا اہتمام کیا ہے ۔ تقریب میں سرکردہ شاعر پروفیسر مرغوب بانہالی معروف افسانہ نگار نور شاہ اور معروف صحافی جاوید آذر سامعین کے روبرو اپنے تجربات اور خیالات کا اظہار کرینگے۔ تقریب صبح کے گیارہ بجے شروع ہوگی اردو زبان اور ادب نواز اصحاب سے تقریب میں شر کت کی استداء کی جاتی ہے۔